ETV Bharat / entertainment

Yash Johar Birth Anniversary ہدایتکار یش جوہر کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ ابتدائی دور میں انہوں نے مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کریئر کی شروعات سال 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔ یش جوہر نے فلم 'مجھے جینے دو' اور 'یہ راستے ہیں پیار کے' جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔ Producer Yash Johar Birthday on September 06

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 10:54 AM IST

Etv Bharatہدایتکار یش جوہر کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

ممبئی: بالی وڈ کے پروڈیوسر یش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں۔’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ ایک جونیئر کی حیثیت میں زینہ بہ زینہ آ گے بڑھتے گئے۔ یہی لگن اور سخت محنت ایک دن رنگ لائی۔ معاون کے طور پر کام کرتے کرتے اپنے پیشہ میں اس قدر منجھ جانا بہت کم ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔ اس تجربہ کی بنیاد ہی انہوں نے 1976 میں دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنا بینر قائم کیا اور سب سے پہلے فلم ’دوستانہ‘ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، شتروگھن سنہا اور بطور ہیروئن زینت امان نے کام کیا۔

یش جوہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور کے پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہیرو جوہر سے شادی کی تھی جو نامور فلم ہدایت کار بی آرچوپڑا اور یش چوپڑا کی بہن تھیں۔ انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیئریر کی شروعات سن 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔ یش جوہر نے فلم مجھے جینے دو اور یہ راستے ہیں پیار کے جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔ یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم گائیڈ میں بھی ان کابھرپور تعاون کیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر کافی شہرت حاصل کی اور زبردست کمائی کی تھی۔یش جوہر کو ایک دُھن سوار تھی کہ وہ دھن زندگی میں ایک کامیاب شخص بننے کی تھی۔ بس اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے وہ بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوآنند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے۔ یش جوہر، دیو آنند کی نوکیتن فلم سے جڑے رہے اور ان کے ساتھ جیول تھیف، پریم پجاری اور ہرے راما ہرے کرشنا جیسے فلموں میں ان کا تعاون کیا۔

اس وقت تک یش جوہر کو کام کا خاصہ تجربہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے 1976 میں دھرما پروڈکش کے نام سے اپنے بینر تلے فلم بنانا شروع کیا۔ انہوں نے راج کھوسلہ کی ہدایت میں سب سے پہلے فلم دوستانہ بنائی۔ جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔دھرما پروڈکشن نے 80 اور 90 کی دہائی میں اگنی پتھ ، گمراہ اور ڈپلی کیٹ جیسی فلمیں بنائیں۔
دھرما پروڈکشن کو 1998 میں ریلیز فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے لئے بہترین فلم قرار دیا گیا۔ یہ فلم ان کے صاحبزادے کرن جوہر نے بنائی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ، رانی مکھرجی، کاجول کے اہم کردار تھے۔ اس فلم نے ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ممالک میں بھی شہرت حاصل کی۔ کرن جوہر نے اس فلم کو اس قدر بہترین انداز میں بنایا تھا کہ اس فلم کو 44 ویں سالانہ فلم فیئر ایواڑ میں بہترین فلم کا خطاب حاص ہوا۔ لکس زی سنی ایوارڈ، سانسوئی ویورس چوائس ایوارڈ، بالی ووڈ مووی ایوارڈ اور نیشنل فلم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کرن جوہر نے کبھی خوشی کبھی غم جیسی شاندارفلم بناکر باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دئے۔ اس فلم نے ہندستان میں ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں اپنی کامیابی کا پرچم بلند کیا اور یو کے میں ٹاپ فائیو فلموں میں شمار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب، 80 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا
زندگی کی مشکلات سے کامیابی سے لڑنے والے یش جوہر کینسر جیسی موذی بیماری سے مات کھاگئے اور 26 جون کو اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئے۔ مگر جاتے ہوئے کرن جوہر کی شکل میں ایک نایاب جوہِر بالی وڈ کو دے گئے۔ ان کے صاحبزادے کرن جوہر ایک کامیاب اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ اور بہت کم عمری میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.