ETV Bharat / entertainment

Uttara Baokar passes away: معروف اداکارہ اترا باؤکر 79 سال کی عمر میں چل بسیں - اتراباؤکرچل بسی

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اتراباؤکر گذشتہ ایک سال سے علیل تھیں اورمنگل کو ایک ہسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ متعدد ڈراموں کا حصہ رہیں لیکن انہوں نے گووند نہلانی کی فلم تمس سے شہرت حاصل کی۔Noted actor Uttara Baokar passes away at 79

معروف اداکارہ اترا باؤکر79 سال کی عمر میں چل بسی

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 2:12 PM IST

پونے: معروف اداکار اور تھیٹر آرٹسٹ اترا باؤکر طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں مہاراشٹر کے پونے شہر میں انتقال کرگئیں۔ وہ اپنے پیچھے ایک بھائی اور بہن چھوڑ کر گئی ہیں۔ ''ایک دن اچانک'' فلم میں باؤکر مرنل کا ایک سین ایک اسٹینڈ آؤٹ تھا، جو ایک پروفیسر کی بیوی کا کردار تھا جو کبھی گھر نہیں لوٹتا۔ اس کی وجہ سے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔ مراٹھی اور ہندی دونوں فلموں میں باؤکر کردار میں ڈھلنے کے لیے مشہور تھیں۔ عمراؤ جان جیسے ڈراموں میں ان کی زبردست اداکاری کی خوب چرچا تھی۔ انہوں نے جینت دلوی کے مراٹھی ڈرامے سندھیچھایا کے ہندی ورژن کی بھی ہدایت کاری کی تھی۔

وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی طالبہ تھیں جنہوں نے 1984 میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ بعد میں وہ اسکول میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ باوکر نے مختلف ڈراموں میں بہت سے مختلف کردار ادا کیے، جن میں مکہیا منتری میں پدماوتی، مینا گرجاری میں مینا، شیکسپیئر کے اوتھیلو میں ڈیسڈیمونا، اور ڈرامہ نگار گریش کرناڈ کے تغلق میں ماں، اور دیگر شامل ہیں۔ گووند نہلانی کی فلم تمس میں اپنے کردار کے بعد باؤکر نے شہرت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:SRK Congratulates Suhana Khan: شاہ رخ خان نے میبلین کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے پر سہانا خان کو مبارکباد دی

فلمساز سنیل سکھتھنکر نے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ تقریباً آٹھ فیچر فلموں میں کام کیا اور ان کی دیرینہ ساتھی سمترا بھاوے انہیں ایک ایسی اداکار سمجھتی تھیں جو مضبوط خواتین کے کرداروں کو پیش کر سکتی تھیں۔ انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ "اس نے ہماری فلموں میں مختلف قسم کے خواتین کے کردار ادا کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.