ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt on Fake News: عالیہ بھٹ کو فرضی خبریں پریشان کرتی ہیں - غلط خبروں پر عالیہ بھٹ

عالیہ نے اپنی پیشہ ورانہ سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی، اس کے علاوہ انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنے تجربات اور ڈارلنگز کی کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔Alia Bhatt on Fake News

عالیہ بھٹ کو فرضی خبریں پریشان کرتی ہیں
عالیہ بھٹ کو فرضی خبریں پریشان کرتی ہیں
author img

By

Published : Aug 5, 2022, 1:02 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، جو اس وقت شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی پہلے بچے کی امید کر رہی ہیں، اس وقت اپنی زندگی کے انتہائی مصروف دور سے گزر رہی ہیں۔ جہاں اداکارہ شادی کے فورا بعد اپنے بچے کی آمد کی توقع کر رہی ہیں وہیں ان کی دو بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، پہلی او ٹی ٹی فلم ڈارلنگز اور دوسری فلم برہمسترا: پارٹ ون شیوا ہے۔Alia Bhatt on Fake News

دونوں پروجیکٹ اداکارہ کے لیے بہت خاص ہیں۔ نیٹفلکس میں ریلیز ہونے والی فلم ڈارلنگز میں وہ شیفالی شاہ اور وجے ورما جیسے پاور ہاؤس اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی، وہیں بطور پروڈیوسر ان کی یہ پہلی فلم ہوگی، اس فلم کو ریڈچلیز انٹرٹینمنٹ اور ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے بینر کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔ برہمسترا: پارٹ ون - شیوا، جو 9 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے، ان کی پہلی فلم ہے۔ جس میں وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ایک نیوز وائر کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں عالیہ نے اپنی پیشہ ورانہ سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی، اس کے علاوہ انہوں نے بطور پروڈیوسر اپنے تجربات اور ڈارلنگز کی کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔

میڈیا میں ان کی ذاتی زندگی پر زیادہ کوریج ہونا اس بات کا تاثر پیدا کرسکتا ہے کہ میڈیا ان کے پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز نہیں کر تا ہے لیکن عالیہ کی اس بات سے متفق نہیں ہیں۔ عالیہ کہتی ہیں کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میرے کام پر بہت زیادہ فوکس ہے۔ بدقسمتی سے شوبز کی نوعیت ایسی ہے کہ لوگ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور بطور اداکار آپ کو یہ سب کرنا پڑتا ہے'۔ وہیں عالیہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ انہیں ان چیزوں سے زیادہ ان کے حوالے سے شائع کی جانے والی غلط خبریں زیادہ پریشان کرتی ہیں۔ عالیہ کہتی ہیں کہ 'صرف ایک چیز جس سے میں ناراض ہوتی ہوں وہ ہے لوگ غلط خبریں بناتے ہیں۔ لیکن ایک بار پھر یہ ایسی چیز ہے جس پر قابو پانا مشکل ہے'۔

ڈارلنگز علاوہ عالیہ، راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری کوئی اور نہیں بلکہ ان کے قریبی دوست کرن جوہر کررہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی جس میں وہ گیل گیڈوٹ کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:ڈارلنگز پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ کا زبردست اسٹائل دیکھنے کو ملا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.