ETV Bharat / entertainment

Noora Fatehi Performance at FIFA Final: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں نورا فتحی کی پرفارمنس دیکھ کر مداح پھولے نہیں سمائے

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں نورا فتحی کی پرفارمنس دیکھ کر اداکارہ کے مداح فخر محسوس کر رہے ہیں۔ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل اپنے رقص اور موسیقی سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ Noora Fatehi Performance at FIFA Final

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں نورا فتحی کی پرفارمنس دیکھ کر مداح پھولے نہیں سمائے

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 11:06 AM IST

اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں ایک شاندار لائیو پرفارمنس دی۔ اتوار کو فائنل میچ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلی گئی اور ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دے کر 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ میچ سے قبل نورا نے بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گانے 'لائٹ دی اسکائی' پر پرفارمنس دی۔Noora Fatehi Performance at FIFA Final

میچ کے آخری دن کے لیے نورا نے ایک دیدہ زیب سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ اب ان کی اس تاریخی میچ سے قبل دی گئی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر خوب گردش کر رہی ہے۔ ایک ویڈیو میں نورا نہ صرف ڈانس کرتے ہوئے بلکہ گانا گاتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو دیکھ کر نورا کے مداح پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ' نورا فتحی نے اختتامی تقریب میں لائیو پرفارم کرکے میری آنکھوں کو خوشی دی ہے'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' نورا فتحی وہ خواتین ہیں جنہوں نے قطر 2022 میں اختتامی تقریب میں سب کی توجہ حاصل کرلی'۔ ایک اور مداح نے یہ بھی کہا کہ ' نورا فتحی اور دیپیکا پڈوکوں دونوں اس اختتامی تقریب کی جان تھیں۔ مانو یا نہ مانو ان کو دیکھ کر آپ کے چہرے پر خوشی آئی تھی'۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اینتھم سانگ 'لائٹ دی اسکائی' کا حصہ بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے نورا نے پہلے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ' وہ لمحہ جب آپ ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں اپنی آواز سنتے ہیں۔ یہ غیر حقیقی تھا! اس طرح کے سنگ میل کو چھونے سے میرا سفر قدر قابل بن گیا ہے۔ میں نے ہمیشہ اس طرح کے لمحات کا تصور کیا تھا، میں بس صرف خواب دیکھتی تھی جس کے پاس اپنے خوابوں کو زندہ کرنے کی بھوک اور جنون تھا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ' اپنے آپ پر یقین رکھو، کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دو کہ تم نہیں کرسکتے! آپ کے خواب کبھی بھی بڑے نہیں ہوتے! بہت سے لوگ شروع میں مجھ پر ہنسے لیکن ہم یہاں ہیں!! اور یہ صرف شروعات ہے'۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تھی۔

مزید پڑھیں: FIFA World Cup 2022 Final مسی کا خواب شرمندہ تعبیر، ارجنٹینا چھتیس برس بعد عالمی چیمپئن بن گیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.