ETV Bharat / entertainment

SRK Speech at KIFF 'بائیکاٹ پٹھان' ٹرینڈ کے درمیان شاہ رخ خان کا بیان سامنے آیا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:42 AM IST

28 ویں بین الاقوامی کولکاتا فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں سپراسٹار شاہ رخ خان نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی باتوں پر کہا کہ 'وہ ان جیسے افراد اس سے متاثر نہیں ہوتے اور مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹویٹر پر شاہ رخ کی آئندہ فلم پٹھان کو 'بائیکاٹ' ٹرینڈ کا سامنا ہے۔SRK Speech at KIFF

بائیکاٹ پٹھان ٹرینڈ کے درمیان شاہ ر خ خان نے کہا' چاہے کچھ بھی ہو، مثبت رہنا پڑتا ہے'

کولکاتا: شاہ رخ خان نے جمعرات کی شام کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 (KIFF) میں شرکت کی۔ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر موجود منفی ماحول کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم جیسے لوگوں کے اطراف میں چاہے کچھ بھی ہو لیکن وہ مثبت رہیں گے'۔ شاہ رخ خان کا یہ تبصرہ ان کی آئندہ فلم 'پٹھان' کے ایک گانے بیشرم رنگ پر ہوئے تنازع کے درمیان آیا ہے۔ شاہ رخ خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آنا دلچسپ ہے کیونکہ شاہ رخ کی آئندہ فلم پٹھان کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ ٹویٹر پر زوروں سے ٹرینڈ کر رہا ہے۔ حالانکہ اداکار نے پٹھان کا ذکر کیے بغیر سوشل میڈیا پر 'تنگ نظریات' اور منفی سوچ رکھنے والوں پر بات کی۔ کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول KIFF کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا کہ سینما انسانیت کی ہمدردی، اتحاد اور بھائی چارے کی بے پناہ صلاحیت کو سامنے لاتا ہے۔SRK Speech at KIFF

اس عظیم الشان فلم فیسٹیول کا افتتاح مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن، جیا بچن اور رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ رخ نے ایک تقریر کی، جس کے کچھ حصے اداکار کے فین کلبوں نے آن لائن شیئر بھی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم جیسے لوگ مثبت ہی رہیں گے'۔پٹھان کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے اور یہ الزام لگایا گیا کہ آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے گانے 'بیشرم رنگ' سے ایک طبقہ کو ناراض کیا گیا ہے۔ کے آئی ایف ایف میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے خان نے کہا کہ ' سنیما بات چیت کو زندہ رکھنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جو وسیع پیمانے پر انسان سے بات کرتا ہے'۔

فیسٹیول میں اپنی تقریر میں شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی باتوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے دور میں سوشل میڈیا، ایک دوسرے کی باتوں کو تشکیل دینے کا ذریعہ بنا ہے۔ اس خیال کے برعکس سوشل میڈیا کا پھیلاؤ سینما پر منفی اثر مرتب کرے گا ایسے میں میرا ماننا ہے کہ اب سنیما کا اور بھی اہم کردار ہے۔ سوشل میڈیا اکثر ایک مخصوص تنگ نظریہ کی وجہ سے چلتا ہے جو انسانی فطرت کو اس کے بنیادی نفس تک محدود کردیتا ہے اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ منفی چیزوں کی وجہ سے سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور اس طرح اس کی تجارتی قدر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح اس کے پیچھے بھاگنے سے اجتماعی طور پر ہونے والی باتوں کو تباہ کن بناسکتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سنیما سوشل میڈیا پر ہونے والی منفیت کے جواب میں بات چیت کے نئے راستے کے طور پر کام کرسکتا ہے اور اس کے بدلے میں ہمدردی پھیلانے کا کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کاہ کہ ' سنیما کہانیوں کو سادہ ترین شکل میں بیان کرکے انسانی فطرت کی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے جیسا کہ وہ اصل میں ہوتے ہیں۔یہ ہمیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک طرح سے، یہ ایک اجتماعی طور پر ہونے والی بات چیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جو بڑے پیمانے پر انسانی فطرت کو دکھاتا ہے۔ سنیما انسانیت کی ہمدردی، اتحاد اور بھائی چارے کی بے پناہ صلاحیت کو سامنے لاتا ہے'۔

اداکار نے اس موقع کے لیے سیاہ رنگ کے سوٹ پینٹ کا انتخاب کیا۔ اداکار کے ساتھ ان کی ساتھ اداکارہ رانی مکھرجی بھی سیاہ رنگ کی ساڑھی میں نظر آئی۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حکومت مغربی بنگال کے محکمہ اطلاعات اور ثقافتی امور کے زیر اہتمام کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا 28 واں ایڈیشن 15 سے 22 دسمبر 2022 کے درمیان کولکاتا میں منعقد ہونے والا ہے۔

شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان جلدہ ہی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی اگلی ایکشن تھرلر فلم 'پٹھان' میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان جنوبی ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم 'جوان' اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم 'ڈنکی' میں تاپسی پنو کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row بیشرم رنگ کے تنازع پر پرکاش راج دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.