ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra's Birthday Pic: نک جونس نے پرینکا چوپڑا کی سالگرہ پر لی گئی رومانوی تصویر شیئر کی - پرینکا چوپڑا کی 40 ویں سالگرہ کی تصویر

نک جونس نے اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑا کی سالگرہ کی تصاویر اب جاکر شیئر کی ہے، جس میں دونوں بے حد حسین نظر آرہے ہیں۔Nick Jonas Shares Wife Priyanka's Birthday Pics

نک جونس نے پرینکا چوپڑا کی سالگرہ پر لی گئی رومانوی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 1:53 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 3:58 PM IST

حیدرآباد: دیسی گرل پرینکا چوپڑا کے غیر ملکی شوہر نک جونس نے اپنی بیوی کی خوبصورت اور ان دیکھی رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں۔ نک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرکے پریاکا کے مداحوں کے چہروں پر خوشی لانے کا کام کیا ہے۔ یہ تصویر پرینکا چوپڑا کی سالگرہ (18 جولائی) کی ہے۔ اس تصویر میں نک جونس اور پرینکا چوپڑا کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سے بھی خاص بات یہ ہے کہ نک نے اس تصویر کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔Jonas Shares Wife Priyanka's Birthday Pics

نک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے سامنے کھڑی ہیں اور نک نے اپنی ٹھوڑی پرینکا کے کندھے پر اور ہاتھ کمر پر رکھا ہوا ہے, جب کہ پرینکا نے شوہر نک کا بایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ سے خوبصورتی سے پکڑ رکھا ہے۔ پرینکا کے چہرے پر ایک میٹھی مسکراہٹ ہے اور نک کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نک نے لکھا ہے، 'لیڈی ان ریڈ'۔ اب جیسے ہی یہ تصویر نک-پریانکا کے مداحوں کی نظروں میں آئی، انہوں نے تصویر پر پیار بھرے تبصرے لکھنے شروع کر دیے۔

ایک مداح نے لکھا 'واہ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں'۔ اس خوبصورت تصویر پر ایک اور مداح نے لکھا کہ 'تم لوگ تباہی مچا رہے ہو'۔ ساتھ ہی ایک مداح نے لکھا، 'خوبصورت جوڑا'۔

واضح رہے کہ 18 جولائی کو عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ منانے کے ساتھ اپنی بیٹی مالتی چوپڑا جونس کی 6 ماہ کی سالگرہ منائی۔ پرینکا اور مالتی کی سالگرہ کی تصاویر جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

مزید پڑھیں:پرینکا چوپڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی کچھ اور تصویریں شیئر کیں، دیکھیں

Last Updated : Aug 4, 2022, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.