ETV Bharat / entertainment

Adipurush in Nepal: نیپال کی عدالت نے آدی پروش سے پابندی ہٹائی، کھٹمنڈو کے میئر نے عدالت کو 'بھارت کا غلام' قرار دیا

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 10:04 AM IST

نیپال کی عدالت نے فلم آدی پروش کی نمائش سے پابندی ہٹا دی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کھٹمنڈو کے میئر اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور وہ ابھی بھی اس فلم کو اسکرینوں سے دور رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ نیپال کے لوگوں نے فلم میں سیتا کو بھارت کی بیٹی بتانے پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس کی وجہ سے فلم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نیپال کی عدالت نے آدی پروش سے پابندی ہٹائی

نیپال کی ایک عدالت نے جمعرات کو ہندی فلموں پر پابندی ہٹا دی ہے، جس میں پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کورٹ نے حکام کو ملک کے سنسر بورڈ کی طرف سے پاس کردہ کسی بھی فلم کی نمائش کو نہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ آدی پروش کے ایک ڈائیلاگ، جس میں سیتا کا ذکر ' بھارت کی بیٹی' کے طور پر کیا گیا ہے، پر نیپال کی حکومت نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ جس کی وجہ سے تمام ہندی فلموں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ ہندی فلموں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کھٹمنڈو کے میئر بلیندر شاہ نے کیا تھا۔Adipurush in Nepal

اب عدالت کے اس فیصلے پر شاہ نے اعتراض ظاہر کیا ہے ۔شاہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ کسی بھی سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ معاملہ 'نیپال کی خودمختاری اور آزادی' سے متعلق ہے۔

پٹن ہائی کورٹ کے جج دھیر بہادر چند کی سنگل بنچ نے ایک مختصر مدت کا حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایسی فلموں کی نمائش کو روکا نہیں جانا چاہیے جنہوں نے سنسر بورڈ سے اجازت حاصل کی ہو۔

وہیں نیپال موشن پکچر ایسوسی ایشن کے صدر بھاسکر ڈھنگانہ نے میڈیا والوں کو بتایا کہ درخواست گزار عدالت کے تحریری حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم سنسر بورڈ کی طرف سے پاس کردہ تمام فلموں کی نمائش کریں گے۔

آدی پروش اور دیگر ہندی فلموں پر پیر کے روز نیپال میں فلم آدی پروش کے مکالموں پر تنازعہ کے بعد پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس میں سیتا (کریتی سینن کا کردار ادا کیا گیا ہے) کو 'بھارت کی بیٹی' کے طور پر بتایا گیا تھا۔ سیتا، جنہیں جانکی بھی کہا جاتا ہے، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جنوب مشرقی نیپال میں جنک پور میں پیدا ہوئی تھیں۔

ایک فیس بک پوسٹ میں شاہ نے کہا کہ وہ "عدالت کے حکم کی پابندی نہیں کریں گے"۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ' فلم کے مصنف نے کہا کہ نیپال بھارت کے ماتحت تھا، اس سے ہندوستان کی ناقص نیت صاف ظاہر ہوتی ہے۔ نیپال حکومت کی طرف سے کی گئی یہ حرکت اور فلم کی نمائش کے حق میں عدالت کی طرف سے حکم جاری کرنے کا مطلب یہ تسلیم کرنا ہے کہ ایک زمانے میں نیپال میں بھارت کی حکمرانی تھی۔ عدالت اور حکومت دونوں ہندوستان کے غلام ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں اس کے لیے کسی بھی سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن فلم نہیں چلے گی اور نہ چلنے دی جائے گی‘۔

کھٹمنڈو کے میئر کے کٹھمنڈو میں آدی پروش پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد دھرن کے میئر ہرکا سمپانگ اور پوکھرا کے میئر نے بھی اس مقدمے کی پیروی کی، جس کی وجہ سے بالآخر نیپال بھر میں 'آدی پروش' کی نمائش روک دی گئی۔ ٹی سیریز، ریٹروفائلز اور یو وی کریشن کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم میں سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیودتا ناگے اہم کردار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.