ETV Bharat / entertainment

Casteist Remark کمیشن نے بگ باس میں ذات پات کے خلاف تبصرے کا لیا نوٹ - ارچنا گوتم کے خلاف ذات پات پر مبنی تبصرہ

بگ باس 16 سیزن کے مد مقابل وکاس مانکتلا کے ایک ایپی سوڈ میں دیگر مد مقابل ارچنا گوتم کے خلاف ذات پات پر مبنی تبصروں کا قومی درج فہرست ذات کمیشن نے سخت نوٹس لیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین افسران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایکشن ٹیکن رپورٹ مقررہ وقت میں موصول نہیں ہوتی ہے تو کمیشن آئین کے آرٹیکل 338 کے تحت دی گئی سول عدالت کے اختیارات کا استعمال کرے گا۔Bigg Boss contestant Vikas Manaktala

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 8:39 PM IST

چنڈی گڑھ: ٹیلی ویژن شو 'بگ باس 16' کے مد مقابل وکاس مانکتلا کے ایک ایپی سوڈ میں دیگر مد مقابل ارچنا گوتم کے خلاف ذات پات پر مبنی تبصروں کا قومی درج فہرست ذات کمیشن (این سی ایس سی) نےسخت نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کے افسران، ممبئی پولیس کمشنر اور شو سے وابستہ پروڈکشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ سات دنوں کے اندرپیش کرنے کےلئے کہا ہے۔NCSC Seeks Action Against Bigg Boss contestant

ایک ٹویٹر پوسٹ میں، محترمہ گوتم کی ٹیم نے کہا کہ مانکتلا نے انہیں 'نچلی ذات کے لوگ' کہا۔ قانون کے مطابق، یہ واضح طور پر ایس ٹی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

کمیشن کے چیئرمین وجے سانپلا کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق، سوشل میڈیا پوسٹس سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر، کمیشن نے سیکرٹری (مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات)، مہاراشٹرا کے یڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)، کمشنر آف پولیس (ممبئی) ، ایگزیکٹیو آفیسر(انڈیمول انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ) اور چیف ایگزیکیٹیو افسر (وائیکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ) کو مذکورہ معاملے کی جانچ کرنے اور 5 جنوری تک حقائق پر مبنی کارروائی کی رپورٹ ڈاک یا ای میل کے ذریعےپیش کرنے کے لئے کہا ہے۔

سانپلا نے افسران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایکشن ٹیکن رپورٹ مقررہ وقت میں موصول نہیں ہوتی ہے تو کمیشن آئین کے آرٹیکل 338 کے تحت دی گئی سول عدالت کے اختیارات کا استعمال کر سکے گا اور دہلی میں کمیشن کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے سمن بھیج سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Vicky Kaushal at BB16 سلمان خان کو اپنی بیوی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھ وکی کوشل ہنس پڑے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.