ETV Bharat / entertainment

Tiku Weds Sheru release date: نوازالدین صدیقی اور اونیت کور کی فلم 'ٹکو ویڈز شیرو' کی ریلیز تاریخ سامنے آئی - ٹکو ویڈز شیرو کی ریلیز

کنگنا رناوت کی پروڈیوس کردہ فلم ٹکو ویڈز شیرو، جس میں نوازالدین صدیقی اور اونیت کور اہم کردار میں ہیں، کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ یہ فلم محبت اور جذبے کی ایک انوکھی کہانی پیش کرے گی، جس کی ہدایتکاری سائی کبیر سریواستو نے کی ہے۔

نوازالدین صدیقی اور اونیت کور کی فلم 'ٹکو ویڈز شیرو' کی ریلیز تاریخ سامنے آئی

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 4:00 PM IST

کامیڈی ڈرامہ ٹِکو ویڈز شیرو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، فلم میں نوازالدین صدیقی اور اونیت کور مرکزی کردار میں ہیں۔ سائی کبیر سریواستو ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو کنگنا رناوت نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ فلم کے میکرز کے مطابق ٹکو ویڈز شیرو کی کہانی منفرد ہونے والی ہے۔ فلم ایسے جوڑے پر مبنی ہے جو ایک دوسرے سے بے حد مختلف ہیں۔Tiku Weds Sheru release date

اس فلم کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔دنیا بھر میں فلم کا پریمیئر 23 جون کو ہوگا اور یہ خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔ فلم کی ریلیز تاریخ کی جانکاری شیئر کرتے ہوئے پرائم ایمیزون نے ٹویٹ کیا کہ ' سال کی سب سے انوکھی شادی کی تاریخ ذہن نشیں کرلیں کیونکہ ٹکو اور شیروں آپ کو مزے دار سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ ٹیکو ویڈز شیرو 23 جون کو پرائم پر'۔

فلم کی پروڈیوسر کنگنا رناوت ہیں اور انہوں نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 'ٹکو ویڈز شیرو میرے لیے ایک بہت ہی خاص فلم ہے، کیونکہ یہ منی کارنیکا فلمز کے تحت بننے والی پہلی فلم ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے بطور پروڈیوسر کرسی سنبھالی ہے اور اسے بنانے کے سفر کے دوران میں نے بہت لطف اٹھایا ہے۔ یہ میرے لیے ایک چیلنجنگ لیکن تجربہ سے بھرا سفر رہا ہے۔

کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرے بینر کے تحت بننے والی میری پہلی پروڈکشن ہے، محبت، خوابوں اور مسکراہٹ سے بھری ایک مزاحیہ سفر پر نکل پڑتے ہیں کیونکہ ٹکو اور شیرو بالی ووڈ کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر پر ہیں'۔ نوازالدین صدیقی نے بھی اپنے ٹویٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddiqui on depression: نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن پر دیے گئے بیان پر گلشن دیویا نے کہا ' میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.