ETV Bharat / entertainment

Ananya Chatterjee trolled for criticizing Naatu Naatu: ناٹو ناٹو کی تنقید کرنا نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو مہنگا پڑا

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اننیا چٹرجی کو سوشل میڈیا پر اس وقت ٹرول کیا گیا جب انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ناٹو ناٹو پر تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔

ناٹو ناٹو کی تنقید کرنا نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو مہنگا پڑا

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 5:16 PM IST

حیدرآباد: فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانےناٹو ناٹو نے بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ناٹو ناٹو کے آسکر جیتنے کے بعد پورا ملک جشن کے ماحول میں ہے۔ تاہم، چند لوگ ایسے بھی ہیں، جنہوں نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ کمیٹی کے اس فیصلے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا ناٹو ناٹو واقعی آسکر کا حقدار ہے۔Ananya Chatterjee trolled for criticizing Naatu Naatu

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فیس بک پر نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اننیا چٹرجی نے ایک پوسٹ میں پوچھا کہ کیا انہیں ناٹو ناٹو کی کامیابی پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مجھے 'ناٹو ناٹو' پر فخر محسوس کرنا چاہیے؟ ہم کہاں جارہے ہیں؟ سب خاموش کیوں ہیں؟ کیا یہ ہمارے ملک میں سب سے بہتر ہے؟؟؟؟؟؟؟ غصہ بڑھ رہا ہے!'۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے ہیں اور انہیں ٹرول کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'لیکن میں آپ کے حسد اور آپ کے پبلسٹی حاصل کرنے کے طریقے کو سمجھتا ہوں... میں آپ کو اس تبصرے سے پہلے کبھی نہیں جانتا تھا.. لیکن میں اب بھی نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں اور میں جاننا بھی نہیں چاہتے۔۔ تو بہتر ہے کہ تم اپنے کام پر توجہ کرو'۔

ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تنقید کرنا بند کریں اور براہ کرم اچھی فلمیں بنائیں۔ آپ کے انڈسٹری کے 65 فیصد سے زیادہ ساتھی سیاست میں آ چکے ہیں، جن میں سے 25 فیصد پر منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات ہیں۔ کسی گانے یا فلم پر تنقید کرنے سے پہلے جس نے عالمی سطح پر کچھ حاصل کیا ہو، نام نہاد چھوٹی چٹا بنگالی فلم انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنے کی کوشش کریں جس کی تعریف عالمی سطح پر ہو'۔

واضح رہے کہ ناٹو ناٹو نے لیڈی گاگا اور ریحانہ جیسی معروف گلوکاروں کو پیچھے چھوٹے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ گیت نگار چندربوس اور موسیقار ایم ایم کیروانی نے ٹیم کی جانب سے یہ ایوارڈ قبول کیا۔ اداکار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن، ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیرو نے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:Bandi Sanjay Congratulate RRR Team: راجامولی کو دھمکانے سے مبارکباد دینے تک بی جے پی لیڈر کی کہانی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.