ETV Bharat / entertainment

Naseeruddin Shah on new Parliament نئی پارلیمنٹ عمارت پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل، 'سپریم لیڈر اپنے لیے یادگار بنانا چاہتے ہیں' - نئی پارلیمنٹ پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل

اداکار نصیر الدین شاہ نے ایک انٹرویو میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کے افتتاح کے لیے منعقد ہونے والی تقریب پر سوال اٹھائے۔

نئی پارلیمنٹ عمارت پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 4:22 PM IST

نصیرالدین شاہ موجودہ حکومت کے حوالے سے کھل کر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ 'سپریم لیڈر اپنے لیے ایک یادگار بنانا چاہتے ہیں'۔ شاہ نے یہ بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا حوالہ دیا۔ Naseeruddin Shah on new Parliament

اداکار نے بالی ووڈ ہنگامہ سے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ' اس طرح انہیں یاد رکھا جائے گا'۔شاہ نے یہ بات تو تسلیم کی کہ ایک نئی عمارت کی ضرورت ہے لیکن اس کے افتتاح کے لیے منعقد ہونے والی تقریب پر سوال بھی اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ' پرانی پارلیمنٹ 100 سال پرانی تھی تو سمجھ میں آتا ہے کہ نئی عمارت کی ضرورت تھی لیکن کیا ایسی تقریب کی ضرورت تھی؟ جہاں آپ ہر چیز میں مذہبی پہلوؤں کو متعارف کروا رہے ہیں'۔

شاہ نے کہا کہ شان و شوکت کا فریب کیا گیا اور اس کی وجہ سے ملک نقصان اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ پجاریوں سے گھرے اندر ایسے داخل ہورہے ہوں جیسے انگلینڈ کے بادشا ہوں جو بشپوں سے گھر ہوتا ہے۔ شان و شوکت دکھانے کا جو فریب کیا گیا ہے اس کی بھی ایک حد ہونی چاہیے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔ شاہ نے کہا کہ نئی عمارت "ہماری جمہوریت کی علامت" ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ہماری جمہوریت کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہ گی'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' آج کے دور میں مسلمانوں سے نفرت کرنا فیشن بن گیا ہے اور یہ چلن پڑھے لکھے لوگوں میں بھی رائج ہے۔ حکمراں جماعت نے بہت چالاکی سے لوگوں کے ذہن میں مسلمانوں سے نفرت کرنے کا زہر گھول دیا ہے۔ ہم سیکولرزم کی بات کرتے ہیں، جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو آپ ہر چیز میں مذہب کو کیوں شامل کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.