ETV Bharat / entertainment

Naseeb Se Song Out: فلم ستیہ پریم کی کتھا کا پہلا نغمہ 'نصیب سے' جاری - کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' کا پہلا نغمہ 'نصیب سے' ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ستیہ پریم کی کتھا کا پہلا نغمہ 'نصیب سے' جاری

author img

By

Published : May 27, 2023, 1:34 PM IST

حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا پہلا رومانوی نغمہ 'نصیب سے' اب مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔ شائقین فلم کی مزید جھلکیوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، کیونکہ فلم کے ٹیزر میں کارتک اور کیارا کے درمیان کی کیمسٹری لوگوں کو بے حد پسند آئی ہے اور اب یہ فلم رومانوی میوزیکل ڈرامے کے زمرے میں شامل ہوگئی ہے۔Naseeb Se Song Out

یہ گانا کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے درمیان خوبصورت کیمسٹری کی جھلک پیش کرتا ہے۔ فلم کے بیشتر حصے کی شوٹنگ کشمیر کے دلکش مقامات پر کی گئی ہے۔کارتک آرین اور کیارا اڈوانی نے بھی اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر یہ گانا شیئر کیا ہے۔ شائقین میوزک ویڈیو میں دونوں کی کیمسٹری کا موازنہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کے شاہ رخ خان اور کاجول سے کر رہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

حال ہی میں کیارا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس گانے کی شوٹ سے پردے کے پیچھے کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ سال 2022 کی بلاک بسٹر فلم 'بھول بھولیا 2' کے بعد فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' اداکار کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔

'نصیب سے' گانے کو پائل دیو نے کمپوز کیا ہے اور وشال مشرا اور پائل دیو نے اس نغمہ کو اپنی آواز دی ہے۔ اس گانے کے بول اے ایم طراز نے لکھے ہیں۔ ستیہ پریم کی کتھا کی ہدایت کاری سمیر ودوانز نے کی ہے اور ساجد ناڈیاڈوالا، شرین منتری کیڈیا اور کشور اروڑہ نے پروڈیوس کیا ہے، یہ فلم 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

'ستیہ پریم کی کتھا' کے علاوہ کارتک آرین 'عاشقی 3' اور 'کیپٹن انڈیا' جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔ دوسری طرف، کیارا 'آر آر آر' کے اداکار رام چرن کے ساتھ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم 'گیم چینجر' میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Kiara Advani Kartik Aaryan in Kashmir: کیارا اڈوانی اور کارتک آریان فلم شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.