حیدرآباد: مہیش بابو اور نمرتا شروڈکر 10 فروری 2023 کو اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جمعہ کے روز جوڑے نے اپنے متعلقہ انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک دوسرے کے لیے دلی پوسٹس لکھیں۔ نمرتا اور مہیش کی شادی کی سالگرہ کی پوسٹس مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہے کیونکہ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پرانی تصویریں شیئر کی ہیں۔Mahesh Babu and Namrata Marriage Anniversary
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نمرتا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مہیش بابو نے لکھا، "ہم... تھوڑے سے دیوانے اور بہت سارا پیار! 18 سال ایک ساتھ اور آگے بھی ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے! شادی کی سالگرہ مبارک ہو این ایس جی♥️♥️♥️۔" اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے فوراً بعدنمرتا نے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ' اور میں بھی تم سے پیار کرتی ہوں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
دوسری طرف نمرتا نے کیمرے میں قید ایک رومانوی لمحے کو پوسٹ کیا۔ اس پرانی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نمرتا نے لکھا کہ ' ہم اپنے اب تک کے بہترین فیصلے کے 18 سال مکمل ہونے کی خوشی کا جشن منا رہے ہیں ♥️♥️♥️ سالگرہ مبارک ہو ایم بی'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نمرتا اور مہیش بابو کی پہلی بار سال 2000 میں اپنی فلم ومسی کے مہورت میں ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی تھی اور کچھ وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے سال 2005 میں شادی کرلے۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔ بیٹا گوتم گھٹامنینی اور بیٹی ستارہ گھٹامنینی۔ مہیش بابو نے ہمیشہ اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ نمرتا ان کی طاقت رہی ہیں۔ کئی مواقع پر مہیش نے کہا کہ یہ نمرتا ہی ہیں جو ان کی زندگی میں ہر دوسری چیز کا خیال رکھتی ہیں تاکہ وہ اپنے کیریئر پر توجہ دے سکیں۔ سپر اسٹار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ' میری بیوی، نمرتا مجھے زمین سے جڑا رکتھی ہیں، گھر میں، میں صرف ان کا شوہر اور اپنے بچوں کا باپ ہوں'۔
مزید پڑھیں:مہیش بابو نے فیملی کے ساتھ لندن میں خوبصورت شام گزاری، دیکھیں تصاویر