ETV Bharat / entertainment

Naga Chaitanya on Laal Singh Chaddha: فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں، ناگا چیتنیا - لال سنگھ چڈھا میں ناگا چیتنیا

ٹالی ووڈ اداکار ناگا چیتنیا نے فلم لال سنگھ چڈھا میں اداکاری کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بھی بتایا۔

فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں، ناگا چیتنیا

author img

By

Published : May 8, 2023, 1:14 PM IST

حیدرآباد: ناگا چیتنیا نے گذشتہ سال عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ چیتنیا نے ٹام ہینکس کے فاریسٹ گمپ کے بھارتی ریمیک فلم میں بوبا کا کردار ادا کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے باکس آفس پر فلم کی غیر متاثر کن کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت مزہ آیا۔ Naga Chaitanya on Laal Singh Chaddha

اپنی آنے والی فلم کسٹڈی کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر بات کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کیا انہیں اس فلم میں کام کرنے پر کوئی پچھتاوا ہے۔ چیتنیا فی الحال اپنی آنے والی تامل-تیلگو فلم کسٹڈی کی تشہیر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں میڈیا سے بات چیت میں چیتنیا نے کہا کہ' میرے اس پروجیکٹ میں کام کرنے کی بنیادی وجہ عامر خان سر کے ساتھ سفر کرنا تھا۔ ایک اداکار کے طور پر میں ان کے ساتھ صرف دو دن گزارنا چاہتا تھا تاکہ میں ان سے کچھ سیکھ سکوں اور یہی بات ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے فلم کے لیے ہاں کہا تھا لیکن مجھے ان کے ساتھ 5 سے 6 ماہ تک کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسکرپٹ ہی تھی جسے وہ پہلی بار پڑھ کر ہی اس سے ذاتی طور پر جڑ پائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'عامر سر کے کام کرنے کے طریقے میں بہت زیادہ ایمانداری تھی۔ میں نے اس سفر میں صرف ان کی پیروی کی اور مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ یہ مایوس کن ہے کہ فلم کام نہیں کر سکی، لیکن اس دوران ایک سمجھدار شخص بننے کے لیے میں نے بہت کچھ سیکھا پیشہ وارانہ اور جذباتی طور پر یہ میرے لیے سبق آموز سفر رہا۔ یہ سب انہوں نے ہی مجھے سیکھایا'۔

چیتنیا نے لال سنگھ چڈھا میں بوبا کا کردار ادا کیا جو فلم میں عامر کا قریبی دوست ہوتا تھا۔ بوبا کا کردار ادا کرنے کی پیش کش پہلے ساؤتھ کے مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کو کی گئی تھی لیکن بعد میں یہ کردار ناگا نے کیا۔

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر وہ کمائی نہ کرسکی جس کی عامر خان کو امید تھی۔ 200 کروڑ کے بجٹ پر بننے کے باوجود فلم سنیما گھروں میں تقریباً 55 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:Laal Singh Chaddha on Netflix: نیٹفلکس پر لال سنگھ چڈھا دیکھ کر لوگوں نے معافی مانگی، مانو وج نے کہا 'عامر خان کو 500 روپے ٹرانسفر کرو'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.