ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Security: دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد ممبئی پولیس کی ٹیم سلمان خان کے گھر پہنچی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر ممبئی پولیس کی ایک ٹیم پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا جس میں سلمان خان اور سلیم خان دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ Salman Khan Security

ممبئی پولیس کی ٹیم سلمان خان کے گھر پہنچی

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 12:47 PM IST

بالی ووڈ مشہور اداکار سلمان خان کے گھر ممبئی پولیس کی ٹیم پہنچی ہے۔ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کی پولیس سیکورٹی سے متعلق معاملے میں یہ ٹیم بھائی جان کے گھر پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزن سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز ایک خط موصول ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں ممبئی پولیس کے اعلی افسران سلمان خان کی حفاظت کا جائزہ لینے پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ سلمان خان کی سیکورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ Salman Khan Security

بالی ووڈ اداکار اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پیر کو اداکار سلمان خان کی حفاظت کو مزید سخت کر دیا۔ یہ دھمکی آمیز خط سلمان اور ان کے والد سلیم خان کو 5 جون کو ملا تھا تھا۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نے اتوار کے روز نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ Mumbai Police Arrive Salman Khan's House

پولیس کے مطابق سلیم خان کو یہ خط ایک بینچ پر ملا جہاں وہ روزانہ صبح جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔ انہیں صبح ساڑھے سات اور آٹھ بجے کے درمیان سلمان اور ان کے نام یہ خط ملا تھا۔ جس میں سلمان خان اور ان کے والد کو جان سے مارنے دھمکی دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اتوار کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ کے قریب سے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں والا خط ملا تھا، جس میں خط دینے والے کا نام نہیں لکھا ہوا تھا۔ممبئی پولیس نے کہا کہ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کا قتل کرنے والا گینگسٹر لارنس وشنوئی نے سلمان خان کو مارنے کی سازش رچی تھی۔

مزید پڑھیں: Salman's security Beefed up: سدھو موسے والا کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.