ETV Bharat / entertainment

جشن چراغاں تقریب میں جاوید اختر نے جے شری رام کے نعرے لگائے - رائیٹر جاوید اختر

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائیٹر جاوید اختر ان دنوں پھر سرخیوں میں ہیں۔ خود کو ناستک کہنے والے جاوید اختر ایک تقریب میں جے شری رام کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ Javed Akhtar raised Jaishree Ram slogans

جشن چراغاں تقریب میں جاوید اختر نے لگائے جے شری رام کے نعرے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 1:22 PM IST

ممبئی: ہندی سنیما کے مشہور اسکرین پلے رائٹر جاوید اختر ملک کے ہر مسئلے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار خود کو ناستک کہنے والے جاوید اختر جے شری رام کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ غور طلب ہو کہ حال ہی میں جاوید اختر راج ٹھاکرے کے جشن چراغاں تقریب میں گئے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ہندؤں کے بارے میں بہت سی باتیں کہی۔

اس موقعے پر جاوید اختر نے کہا کہ 'اگرچہ میں ایک ناستک ہوں لیکن میں مریادا پرشوتم رام کا بہت احترام کرتا ہوں۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ماں سیتا کی سرزمین پر پیدا ہوا ہوں۔ بھگوان شری رام ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ جب بھی ہم مریادا پرشوتم کا ذکر کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں صرف بھگوان شری رام اور ماں سیتا کے نام آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جاوید اختر کا مزید کہنا ہے کہ 'سیتا اور رام محبت کی علامت ہیں، ان کا نام الگ الگ لینا گناہ ہے۔ ہم ان کے نام الگ سے نہیں لے سکتے، جو ایسا کرنا چاہتا تھا وہ صرف راون تھا۔ اگر آپ بھی صرف ایک نام لیں تو آپ کے دماغ میں یقینا کہیں نہ کہیں راون چھپا ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے وہ وقت اب بھی اچھی طرح یاد ہے جب ہم صبح لکھنؤ میں سیر کے لیے نکلتے تھے، اس وقت ہم ایک دوسرے کو جے سیا رام کہتے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.