ممبئی: ملک کی اقتصادی دار الحکومت ممبئی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پانچویں گلوبل فلم ٹورازم کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ بھارت اور دنیا کے مختلف ممالک میں بنی دہشت گردی، تشدد، سخت گیری کی وبا پر گہرا حملہ کرنے والی فلموں نے کئی مرتبہ یہ ثابت کرکے دکھایا ہے۔ آج کے ماحول میں تفریح کے ساتھ پیغام دینے والی فلموں کی ضرورت ہے۔ Mukhtar Abbas Naqvi inaugurates Fifth Global Film Tourism Conclave in Mumbai
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتی فلم صنعت کا کامیاب سفر خاص لوگوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔ بھارتی فلم دنیا، سارے عالم کے بہترین ہنر مند اور فن کے شیدائیوں کا کنبہ ہے۔ ہمیں اس بہترین وراثت سے بھرپور بھارتیہ سنیما کو اول درجے پر لے جانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک واحد ملک ہے جہاں ہر طرح کا موسم، ماحول، تہذیب و ثقافت، گرمی سردی، پہاڑ، ندیاں، آبشار، سمندر، جنگل خوب صورت گاؤں، بہترین تاریخی ثقافت، سب کچھ موجود ہے جو کسی بھی عالمی معیار کی فلم بنانے کی سبھی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:
نقوی نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کو دنیا کا بہترین فلم پروڈکشن ڈیسٹی نیشن بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں بھارت میں غیرملکی فلموں کے پروڈکشن کے لیے مختلف انداز میں اقتصادی حوصلہ افزائی اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ Mukhtar Abbas Naqvi inaugurates Fifth Global Film Tourism Conclave in Mumbai
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین ڈائریکٹر، فلمیں بنانے والے، فن کار، ٹینیشین، مقامات، فلمیں دیکھنے والے اور قومی و بین اقوامی بازار ہیں۔ یہ سبھی سہولیات اور ذرائع بھارت کو سنیما دنیا کا تاجدار بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔
یو این آئی۔