ETV Bharat / entertainment

Mukesh Khanna on Besharam Rang Row: شکتی مان کے اداکار مکیش کھنہ نے 'بیشرم رنگ' کو فحش قرار دیا

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 1:17 PM IST

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ نے دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی کپڑے پہننے پر تنقید کی ہے۔ Mukesh Khanna on Besharam Rang Row

شکتی مان کے اداکار مکیش کھنہ نے 'بیشرم رنگ' کو فحش قرار دیا

حیدرآباد: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' پر شروع کیا گیا تنازع دن بدن شدت اختیار کرتے جارہا ہے۔ جہاں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ ہستیوں نے دیپیکا پڈوکون کی حمایت کی ہے جبکہ ایک طبقہ فلم کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ اب اس کڑی میں تجربہ کار اداکار اور شکتی مان کا کردار ادا کرنے والے مکیش کھنہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ سیاسی اور سماجی مسائل پر اکثر اپنی رائے دینے والے مکیش کھنہ نے بھی اس تنازع میں اپنا بیان جاری کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس معاملے پر مکیش کھنہ نے کیا کہا۔Mukesh Khanna on Besharam Rang Row

مکیش کھنہ نے تلخ انداز میں 'پٹھان' کے متنازع گانے 'بیشرم رنگ' کو فحش قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش نے کہا ہے کہ 'آج کل کے بچے ٹی وی اور فلمیں دیکھ کر بڑے ہو رہے ہیں، ایسے میں بچے بری طرح متاثر ہوں گے، اس لیے سنسر بورڈ کو ایسے گانوں کو منظور نہیں کرنا چاہیے'۔

مکیش کھنہ نے اس فلم کو لے کر سنسر بورڈ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سینسر بورڈ سپریم کورٹ نہیں ہے، جس کی مخالفت نہ کی جائے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارا ملک اسپین نہیں بن گیا، جہاں ایسے گانے لائے جا رہے ہیں۔ ابھی آدھے کپڑوں میں گانے بن رہے ہیں اور کچھ عرصے بعد بغیر کپڑوں کے گانے آنے لگیں گے، سمجھ نہیں آتا کہ سنسر بورڈ ایسے گانے کو منظوری کیسے دیتا ہے۔

بھگوا رنگ پر بات کرتے ہوئے مکیش کھنہ نے کہا کہ 'کیا فلم ساز نہیں جانتے کہ زعفرانی رنگ ایک مذہب اور برادری سے جڑا ہوا رنگ ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں آپ ان کے جھنڈے کی بکنی پہن سکتے ہیں لیکن ہندوستان میں ایسا نہیں کر سکتے۔

پٹھان آئندہ سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل فلم کا پہلا گانا 'بیشرم رنگ'ریلیز کیا گیا ہے، جو اب تنازع کی زد میں ہے۔ یوں تو فلم پٹھان کے پوسٹر، ٹیزر اور ٹریلر کو شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے لیکن جیسے ہی فلم کا پہلا گانا منظر عام پر آیا ویسے ہی کچھ سیاستدانوں نے فلم میں دیپیکا پڈوکون کے لباس اور کچھ مناظر پر اپنا اعتراض ظاہر کیا اور فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پہننے پر وشو ہندو پریشد سمیت کئی ہندو تنظمیں اور بی جے پی لیڈر مشتعل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row بیشرم رنگ تنازع پر ہدایتکار راہل ڈھولکیا نے غصہ کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.