مہاراشٹر کے ضلع امراوتی کے نواتھے چوک میں دہی ہانڈی فیسٹیول میں مشہور بالی ووڈ اداکار گووندا نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اپنے مداحوں کے لیے اپنے فلمی نغموں پر رقص کیا۔Govinda in Dahi Handi Festival
اس موقع پر گووندا نے رکن پارلیمان نونیت رانا سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ رقص کریں، جس کے بعد نونیت رانا نے بھی گووندا کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں۔دہی ہانڈی فیسٹیول پر ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ ہندؤں کے تہوار جنم اشٹمی کے موقع پر دہی ہانڈی ایک طرح کا کھیل ہوتا ہے جس میں بھگوان کرشن کے عقیدت مند' مکھن چوری' کرنے کے عمل کو دہراتے ہیں۔ اس تہوار میں دہی سے بھرے ہوئے مٹکے کو اونچائی پر لٹکایا جاتا ہے۔ ایک انسانی پرامڈ بناکر عقیدت مند اس مٹکے کو توڑتے ہیں۔یہ کھیل پورے مہاراشٹر میں جنم اشٹمی کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کھیل کے دوران لوگوں کے گرنے اور زخمی ہونے کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔