ETV Bharat / entertainment

MM Keeravaani expresses gratitude to Ramoji Rao:ایم ایم کیروانی نے آر آر آر کو بین الاقوامی شناخت ملنے کے بعد راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا - آر آر آر کو بین الاقوامی ایوارڈ

گولڈن گلوب کے بعد کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتنے کے بعد بھارتی موسیقار ایم کیروانی نے راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ کیروانی نے سوشل میڈیا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے فلم آر آر ار کے لیے چار بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں۔

یم ایم کیروانی نے آر آر آر کو بین الاقوامی شناخت ملنے کے بعد راموجی راؤ کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 3:26 PM IST

واشنگٹن: ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم آر آر آر کے کریٹکس چوائس ایوارڈ اور گولڈن گلوب جیتنے کے بعد میوزک کمپوزر ایم ایم کروانی نے پیر کے روز راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی اور حوصلہ افزائی کرنے والے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کی اداکاری والی فلم آر آر آر نے اپنے گانے ناٹو ناٹو کے لیے بہترین گانے کا کریٹکس چوائس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ فلم نے لاس اینجلس میں منعقدہ ایک تقریب میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ کیروانی کے گانے ناٹو ناٹو کو حال ہی میں لاس اینجلس فلم کریٹکس ایسوسی ایشن (ایل اے ایف سی اے) میں بہترین میوزک کور کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ آر آر آر کے آفیشل انسٹاگرام بیچ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔MM Keeravaani expresses gratitude to Ramoji Rao

  • Returning home after receiving 4 international awards for RRR including Golden Globe - with gratitude to Ramojirao garu & all the mentors who’d enriched my music by making me cross the boarders of Telugu states. Balachander sir, Bharathan Sir, Arjun Sarja and Bhatt Saab 🙏

    — mmkeeravaani (@mmkeeravaani) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کیروانی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر راموجی راؤ اور اپنے دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک دلی نوٹ بھی شیئر کیا جنہوں نے ان کے ہنر کو ہترین بنانے میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے لکھا کہ ' آر آر آر کے لیے گولڈن گلوب سمیت چار بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گھر واپس آرہا ہوں۔ راموجی راؤ گارو تمام اساتذہ کا شکریہ جنہوں نے مجھے تیلگو ریاستوں کے باہر میری موسیقی کو تقویت بخشی، بالا چندر سر، بھارتن سر، ارجن سارجا اور بھٹ صاحب'۔

  • The great James Cameron has watched RRR twice and gave feedback on my score !!! Ocean full of excitement ☺️☺️☺️ pic.twitter.com/3PrrhMUAIx

  • And he complimented on how the music in RRR varies in the volume and body unlike in typical western movies. A great honour and recognition for my work ❤️🙏

میوزک کمپوزر نے ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون کے ساتھ بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور فلم میں ان کی موسیقی کی تعریف کرنے پر جیمز کیمرون سے اظہار تشکر کیا۔ ٹویٹر پر کیروانی نے جیمز کیمرون اور ایس ایس راجامولی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ'عظیم جیمز کیمرون نے دو بار آر آر آر دیکھی ہے اور میری موسیقی پر رائے دی ہے!!! جوش سے بھرا سمندر رہا ہے'۔ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کیروانی نے لکھا کہ ' اور انہوں نے یہ بھی تعریف کی کہ کس طرح آر آر آر کی موسیقی عام مغربی فلموں سے برعکس اور مختلف ہے۔ میرے کام کو ملنے والا ایک بہت بڑ اعزاز اور پہچان ہے'۔

آر آر آر ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تیلگو مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کی زندگیوں پر مبنی ہے۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ، اجے دیوگن اور شریا سرن نے بھی اداکاری کی۔گزشتہ ہفتے فلم کے گانے ناٹو ناٹو کو بہترین اوریجنل سانگ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ابھی تک کیروانی کو اپنے اس گانے کے لیے چار بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ وہیں بافٹا فلم ایوارڈز کے لیےفلم پہلے ہی ' فلم ناٹ ان انگریزی لینگویج' زمرے میں جگہ بناچکی ہے۔ وہیں فلم آسکر کے بہترین موسیقی (آریجنل سانگ) کے زمرے میں شارٹ لسٹ ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.