حیدرآباد: بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر میں متھن چکرورتی ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر متھن کے مداح حیران اور پریشان ہیں۔ اس تصویر سے سوشل میڈیا پر اداکار کی صحت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی ظاہر کی جا رہی ہیں۔ Mithun Chakarborty Hospitalised
-
Get well soon Mithun Da ❤️
— Dr. Anupam Hazra 🇮🇳 (@tweetanupam) April 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
তোমার দ্রুত আরোগ্য কামনা করি মিঠুন দা ❤️ pic.twitter.com/yM5N24mxFf
">Get well soon Mithun Da ❤️
— Dr. Anupam Hazra 🇮🇳 (@tweetanupam) April 30, 2022
তোমার দ্রুত আরোগ্য কামনা করি মিঠুন দা ❤️ pic.twitter.com/yM5N24mxFfGet well soon Mithun Da ❤️
— Dr. Anupam Hazra 🇮🇳 (@tweetanupam) April 30, 2022
তোমার দ্রুত আরোগ্য কামনা করি মিঠুন দা ❤️ pic.twitter.com/yM5N24mxFf
ہسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے متھن چکرورتی کی یہ تصویر کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جارہی ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں، اس وائرل تصویر کی حقیقت متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتائی ہے۔ Mithun Chakarborty Photo Viral
بیٹے نے وائرل تصویر کی حقیقت بتائی
مموہ نے اپنے والد متھن کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ 'والد کو گردے میں پتھری کا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، یہ تصویر اسپتال کی ہے، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں بنگلور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
مداحوں نے سکون کی سانس لی
مموہ کے ذریعہ متھن کی صحت کی جانکاری ملنے کے بعد اب مداحوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ متھن کے مداح ان کے مکمل صحتمند ہونے کی خواہش کر رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر انوپم ہزارہ نے بھی اس وائرل تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے اور انہوں نے متھن کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
متھن کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ کلرز کے ریئلٹی شو 'ہنرباز' میں نظر آئے تھے۔ متھن اس شو سے بطور جج جڑے ہوئے تھے۔ متھن کے علاوہ کرن جوہر اور پرینیتی چوپڑا بھی اس شو میں جج کے طور پر نظر آئے۔اس کے ساتھ ہی متھن کو اس سال متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' میں بھی ایک اہم کردار میں دیکھا گیا تھا۔۔
مزید پڑھیں:Dharmendara Discharged from Hospital: دھرمیندر کو ہسپتال سے ملی چھٹی، کہا 'اب محتاط رہوں گا'