ممبئی (مہاراشٹر): جانوی کپور ایک تھرلر فلم ملی کے ساتھ بڑے پردے پر واپس کر رہی ہیں۔ یہ فلم پیشہ وارانہ لحاظ سے جانوی کی اپنے والد کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ ملی کے میکرز نے بدھ کو فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ اس فلم میں سنی کوشل بھی مرکزی کردار میں ہیں۔Mili teaser
یہ ایک تھرلر فلم ہونے والی ہے، جس میں جانوی کپور اپنی جان بچانے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ملی سال 2019 میں آئی ملیالم فلم ہیلن کا ریمیک ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ متھوکٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں منوج پاہوا بھی ہیں۔ اس فلم میں جانوی ایک ایسی لڑکی کے کردار میں نظر آنے والی ہیں جو سپر مارکیٹ کے فریزر میں بند ہو جاتی ہے۔
ٹیزر میں جانوی بے حد خوفزدہ نظر آرہی ہیں اور اپنی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہیں کیونکہ وہ ایک سپرمارکیٹ کے فریزر میں بند ہیں جس کی درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے ہیں۔ اس فلم کے کردار میں خود کو ڈھالنے کے لیے اداکارہ نے تنہائی میں وقت گزارنے سے لے کر منجمد درجہ حرارت میں رہنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرسکے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹیزر سے قبل جانوی نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے کردار' ملی' کا تعارف بی ایس سی نرسنگ گریجویٹ کے طور پر کروایا تھا۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ادکارہ نے لکھا تھا کہ ' ایک گھنٹے میں اس کی زندگی بدلنے والی ہے'۔ جانوی کی جانب سے ایک اور پوسٹر شیئر کیا گیا، جس میں وہ خوفزدہ نظر آرہی ہیں'۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ملی کے ذریعہ جانوی کپور اپنے فلم سازوالد کے ساتھ پہلی بار کام کرنے جارہی ہیں۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بونی نے بتایا کہ ' یہ فلم کا کردار کافی چیلنجنگ ہے جس میں ان کی بیٹی کو اپنی کیرئیر کی شروعات میں اس طرح کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ ملی 4 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں: Mr and Mrs Mahi Shoot Begins: راج کمار راؤ اور جانوی کپور نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ شروع کی