ETV Bharat / entertainment

Critics Choice Awards: کریٹکس چوائس ایوارڈ جینتے پر ایس ایس راجامولی نے اپنی تقریر میں کہا 'میرا بھارت مہان' - آر آر آر کو کریٹکس چوائس ایوارڈ

ایس ایس راجامولی نے 28ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بہترین نغمہ اور بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا اعزاز حاصل کر ایک بار پھر بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کے نام وقف کیا ہے جنہوں نے فلمساز کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کریٹکس چوائس ایوارڈ جینتے پر ایس ایس راجامولی نے اپنی تقریر میں کہا 'میرا بھارت مہان'

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 1:56 PM IST

حیدرآباد: فلم آر آر آر کے لیے دنیا بھر سے پذیرائی حاصل کرنے والے فلمساز راجامولی نے 28ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بہترین نغمہ اور بہترین غیرملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ جیتنے پر ایک شاندار تقریر دی۔ ایوارڈ جیتنے پر فلسماز نے ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے والی تمام خواتین کو یہ اعزاز وقف کیا۔ 80ویں گولڈن گلوبز میں بہترین نغمہ کا ایوارڈ جیتنے کے فوراً بعد فلم آر آر آر کی ٹیم کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتنے کا جشن منا رہی ہے۔ اس تقریب میں راجا مولی کی فلم نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم اور ناٹو ناٹو کے لیے بہترین اوریجنل گانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اعزاز کو قبول کرتے ہوئے راجامولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ' یہ میری زندگی کی تمام خواتین کے لیے۔ میری ماں راجہ نندنی نے اسکول کی تعلیم سے زیادہ مجھے کامکس اور کہانی کی کتابیں پڑھنے کی ترغیب دی اور ہمیشہ میری تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔ میری بھابھی سریولی جو میرے لیے ایک ماں کی طرح ہیں، ہمیشہ مجھے بہترین انسان بننے کی ترغیب دی'۔ فلمساز نے اپنی اہلیہ راما کے بارے میں بھی بات کی جو راجامولی کی فلموں کی کاسٹیوم ڈیزائن بھی ہیں۔ فلمساز نے کہا' میری بیوی راما۔۔وہ میری فلموں کی کاسٹیوم ڈیزائنر ہیں لیکن اس سے بڑھ کر وہ میری زندگی کی ڈیزائنر ہیں۔ اگر وہ یہاں نہیں ہوتیں تو میں آج یہاں نہیں ہوتا۔ یہ میری بیٹیوں کے لیے، ان کی مسکراہٹیں میری زندگی کو روشن کرنے کے لیے کافی ہیں'۔ اپنی تقریر کے آخر میں انہوں یہ ایوارڈ اپنی مادر وطن بھارت کے نام کیا اور کہا کہ ' اور آخر میں یہ میری مادر وطن بھارت کے لیے، میرا بھارت مہان۔ جے ہند'۔

یہ فلم پہلے ہی بافٹا فلم ایوارڈز کی لانگ لسٹ میں ' فلم ناٹ ان انگریزی لینگویج ' کے زمرے اور بہترین موسیقی (آریجنل سانگ ) آسکر کی شارٹ لسٹ میں جگہ بنا چکی ہے۔ یہ فلم سال 2022 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔ آر آر آر میں رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم میں عالیہ، رام چرن کے بچپن کی دوست اور اہلیہ کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ آر آر آر ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تیلگو مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کی زندگیوں پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:James Cameron praises RRR: فلمساز جیمز کیمرون نے آر آر آر کی تعریف کی، عالیہ بھٹ نے کہا 'کتنی خوبصورت صبح ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.