بالی ووڈ میں اقرباء پروری کی بحث کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ کئی فلم سازوں، خاص طور پر کرن جوہر کو گزشتہ چند برسوں میں صرف 'اسٹار کڈز' کی حمایت کرنے کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ جہاں اس موضوع سے متعلق بات چیت کو ترجیح دینا پسند نہیں کرتے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عوامی طور پر اس کے بارے میں بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ قومی ایوارڈ یافتہ اداکار منوج باجپائی ایک ایسے ہی اداکار ہیں جو کسی بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔Manoj Bajpayee on Nepotism
اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں 'ستیہ' کے اداکار نے اقرباء پروری پر کھل کر بات کی اور اسے ایک 'بے معنی بحث' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اقربا پروری یہ بہت بے کار کی بحث ہے۔ بعض اوقات اس کا تعلق ان رابطوں اور رشتوں سے ہوتا ہے جو بنتی ہیں۔ اگر آپ کسی کے ارد گرد سکون محسوس کرتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہیں گے۔ اگر وہ میری جگہ کسی تایا جی کے لڑکے کو فلم میں لینا چاہتا ہے، تو یہ آخر کار ان کا فیصلہ اور پیسہ ہے ، وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' سب سے بڑا مسئلہ فلم کی نمائش میں ہے۔ ایگزیہیبیٹرز اکثر امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ جب اس کو 100 اسکرینز دے رہے ہو تو کم از کم مجھے 25 تو دو۔۔اسی کو دے دو گے تو میرا کیا؟ جو جتنا طاقتور ہوتا ہے وہ اپنی طاقت کا چکہ اتنا ہی گھوماتا رہتا ہے'۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک انڈسٹری سے انصاف کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' میں نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو ٹویٹر پر کچھ اور لکھتے ہیں اور اپنے کام کی جگہ پر اس کے بالکل برعکس کام کرتے ہیں... تو تضاد ہوتا ہے... اگر آپ انصاف مانگ رہے ہیں تو زندگی کے ہر مرحلے میں انصاف مانگیں'۔
بہار سے تعلق رکھنے والے اداکار ان لوگوں کے لیے مثال ہے جو بغیر کسی مدد و تعاون کے فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ ان کا موجودہ اسٹارڈم کئی دہائیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اداکار کی آج ہی فلم گل موہر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی ہے۔