ETV Bharat / entertainment

Manna Dey Birth Anniversary منا ڈے نے فلموں میں کلاسیکی موسیقی کو مخصوص شناخت دلائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 12:47 PM IST

ربودھ چندر ڈے عرف منا ڈے کی پیدائش یکم مئی 1919 کو کولکاتہ میں ہوئی۔ ان کے والد انہیں وکیل بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا رجحان موسیقی کی سمت تھا اور وہ اسی میدان میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے۔ 1943 میں فلم ’تمنا‘ میں بطور گلوکار انہیں ثریا کے ساتھ گانے کا موقع ملا۔

Manna Dey Birth Anniversary
منا ڈے نے فلموں میں کلاسیکی موسیقی کو مخصوص شناخت دلائی

ممبئی: ہندوستانی سنیما کی دنیا میں منا ڈے کو ایک ایسے گلوکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی لاجواب پلے بیک گلوکاری کے ذریعے کلاسیکی موسیقی کو مخصوص شناخت دلائی۔ پربودھ چندر ڈے عرف منا ڈے کی پیدائش یکم مئی 1919 کو کولکاتہ میں ہوئی۔ ان کے والد انہیں وکیل بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا رجحان موسیقی کی سمت تھا اور وہ اسی میدان میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے تھے۔ منا ڈے نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے چچا كےسی ڈے سے حاصل کی۔

منا ڈے کے بچپن کے دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ ہے کہ استاد بادل خان اور مناڈے کے چچا ایک مرتبہ ساتھ ساتھ ریاض کر رہے تھے، اسی وقت بادل خان نے منا ڈے کی آواز سنی اور ان کے چچا سے پوچھا یہ کون گا رہا ہے، جب منا ڈے کو بلایا گیا تو انہوں نے اپنے استاد سے کہا، ’’بس ایسے ہی گانا گالیتا ہوں‘‘، لیکن بادل خان نے منا ڈے کی چھپے ہوئے ہنر کو پہچان لیا۔ اس کے بعد وہ اپنے چچا سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔

منا ڈے 40 کی دہائی میں اپنے چچا کے ساتھ موسیقی کے میدان میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ممبئی آ گئے۔ 1943 میں فلم ’تمنا‘ میں بطور گلوکار انہیں ثریا کے ساتھ گانے کا موقع ملا۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ فلم رام راج میں کورس کے طور پر گانا گاچکے تھے۔ دلچسپ بات ہےکہ یہی ایک واحد فلم تھی جسے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا۔

ابتدائی دور میں منا ڈے کے ہنر کو پہچاننے والوں میں موسیقار شنکر جے کشن کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس جوڑی نے انہیں مختلف انداز کے نغمات گانے کا موقع دیا۔ ’آجا صنم مدھر چاندنی میں ہم‘ جیسے رومانوی نغمہ اور ’كیتكی گلاب جوہی‘ جیسے کلاسیکل نغمے بھی گوائے۔ جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتداء میں منا ڈے نے یہ نغمے گانے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

موسیقار شنکر جے کشن نے جب منا کو ’كیتكی گلاب جوہی‘ گانا گانے کی پیش کش کی تو پہلے تو وہ اس بات سے گھبرا گئے کہ بھلا وہ عظیم کلاسیکل موسیقار بھیم سین جوشی کے ساتھ کس طرح نغمہ گا پائیں گےاور انہوں نے سوچا کہ کچھ دنوں کے لئے ممبئی سے دور پونے چلے جائیں۔ جب بات پرانی ہو جائے گی تو وہ واپس ممبئی لوٹ آئیں گے اور انہیں بھیم سین جوشی کے ساتھ نغمہ نہیں گانا پڑے گا لیکن بعد میں انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور’كیتكی گلاب جوهی‘جیسا بہترین نغمہ گایا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.