ETV Bharat / entertainment

Man beaten up for criticising Prabhas پربھاس پر تنقید کرنے والے شخص کی فینس نے پٹائی کردی - حیرآباد تھیٹر کے باہر شخص کی پٹائی

پربھاس کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم آدی پروش پر تنقید کرنے پر حیدرآباد میں ایک تھیٹر کے باہر بھیڑ نے ایک شخص کو پیٹا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص میڈیا کو فلم کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کر رہا تھا۔

آدی پروش میں پربھاس کی اداکاری کی تنقید کرنے پر ہجوم نے شخص کی پٹائی کی

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 3:54 PM IST

حیدرآباد: آدی پروش تھیٹروں میں ریلیز ہوئی ہے اور اب تک اوم راوت کی فلم کو ملے جلے جائزے ملے ہیں۔ جہاں کچھ لوگوں کو فلم پسند آئی ہے وہیں کچھ لوگوں نے فلم کے وی ایف ایکس پر تنقید کی ہے۔ اس دوران حیدرآباد میں فلم آدی پروش کی تنقید کیے جانے پر بھیڑ نے تشدد اختیار کرلیا۔ آن لائن منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو حیدرآباد کے ایک سنیما ہال کے باہر پریس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب شخص نے فلم پر اپنی رائے دی تو ارد گرد موجود بھیڑ نے اسے مارنا شروع کردیا۔Man beaten up for criticising Prabhas

آدی پروش میں پربھاس کی اداکاری کی تنقید کرنے پر ہجوم نے شخص کی پٹائی کی
آدی پروش میں پربھاس کی اداکاری کی تنقید کرنے پر ہجوم نے شخص کی پٹائی کی

وائرل ویڈیو میں اس شخص کو تلگو میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'انہوں نے پلے اسٹیشن گیمز کے تمام راکشسوں کو فلم میں رکھا ہے۔ فلم میں ہنومان، بیک گراؤنڈ میوزک اور کچھ تھری ڈی منظر کے علاوہ کچھ خاص نہیں ہے'۔ جب پربھاس کی اداکاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'وہ اس کردار میں بالکل نہیں جچ رہے ہیں۔ باہوبلی میں وہ ایک بادشاہ کے کردار میں تھے اور ان کے کردار میں بادشاہت تھی اور وہی دیکھ کر انہیں اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ اوم راوت نے پربھاس کو ٹھیک ڈھنگ سے نہیں دکھایا ہے'۔ یہ سنتے ہی وہاں موجود لوگوں نے شخص کو گھیر لیا اور خوب پٹائی کردی۔

واضح رہے کہ آدی پرون کے وی ایف ایکس تب سے تنقید کے نشانے پر ہیں جب میکرز نے فلم کے پہلے ٹیزر کی نقاب کشائی کی تھی۔ جس کے بعد میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ آگے بڑھا دی تھی لیکن فلم دیکھ کر سوشل میڈیا پر سامنے آئے ردعمل سے لگتا ہے کہ فلم کا وی ایف ایکس جوں کا توں ہی ہے۔ آدی پروش میں پربھاس، کریتی سینن، اور سیف علی خان اداکاری کر رہے ہیں۔ فلم کا مقصد عالمی باکس آفس پر کم از کم 100 کروڑ روپے کا کاروبار کرنا ہے۔

پڑھیں:Boycott Adipurush trends ہندو دیوتاؤں کی غلط تصویر کشی پر آدی پروش کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.