ETV Bharat / entertainment

Malaika Arora on Marrying with Arjun ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ شادی پر کہا 'وہ ان کے ساتھ گھر بسانا پسند کریں گی‘

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 4:44 PM IST

ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبوں کی تصدیق کی ہے۔ اگرچہ ملائکہ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کب شادی کریں گی لیکن وہ ارجن کے ساتھ ایک نیا گھر بسانے کو تیار ہیں۔

ملائکہ اروڑہ نے ارجن کپور کے ساتھ شادی پر کہا ' وہ ان کے ساتھ گھر بسانا پسند کریں گی'

حیدرآباد: ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کچھ برسوں سے ایک ساتھ ہیں اور اب لگتا ہے کہ یہ دونوں اپنی آئندہ زندگی بھی ایک ساتھ گزارنے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2019 میں اپنے رشتے کی تصدیق کرنے کے بعد دونوں کو طویل عرصے تک سوشل میڈیا میں ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ جہاں لوگوں نے ان کے عمر کے درمیان فاصلے پر جم کر اس جوڑی کی تنقید کی وہیں کچھ لوگوں نے ماضی میں ارباز خان کی بہن ارپیتا کے ساتھ رہے ارجن کے رشتے کو لے کر سوال اٹھائے۔

ملائکہ اور ارجن کا رشتہ ایک بھونڈر سے گزرا ہے اور اب ملائکہ ماضی کی تمام پریشانیوں کو چھوڑ کر ارجن کے ساتھ گھر بسانے کے لیے تیار ہیں۔ ملائکہ اروڑہ نے ایک میگزین انٹرویو میں ارجن سے شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ 49 سالہ ماڈل نے کہا کہ ان کے درمیان 'عمر' کبھی مسئلہ نہیں رہا ہے کیونکہ ان کے مطابق ارجن ایک بوڑھی روح ہیں۔ ملائکہ نے ارجن اور ان کی خوبیوں کے بارے میں بات کی جو انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں۔ملائکہ نے کہا کہ وہ آزاد خیال والے اور دوسروں کا خیال رکھنے والے شخص ہیں۔

جب شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ملائکہ نے کہا کہ وہ اس بارے میں سوچتی ہیں کیونکہ وہ اب بھی شادی اور محبت پر یقین رکھتی ہیں۔ ملائکہ نے کہا کہ وہ یہ بات کا جواب نہیں دے سکتی کہ وہ کب دولہن بنیں گی لیکن انہیں شادی کے رشتے پر یقین ہے۔ ملائکہ نے اپنے کاروبار کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ ان کا آئندہ تیس برسوں تک کام سے چھٹی لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس درمیان انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ارجن کے ساتھ گھر بسانا پسند کریں گی۔ وہ اپنے تعلقات کو اگلے درجے پر لے جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ دونوں اس کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:Malaika Arora Trolled: ارجن کپور کے ساتھ ملائکہ اروڑہ کی ایوارڈ شو میں شرکت، سوشل میڈیا صارفین نے ٹرول کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.