ETV Bharat / entertainment

Mahesh Manjrekar on Randeep Huda: مہیش منجریکر کا انکشاف، 'رندیپ ہڈا کی مداخلت کی وجہ سے ساورکر کے بائیوپک سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا'

ایک نئے انٹرویو میں مہیش منجریکر نے ساورکر پر مبنی بائیوپک فلم سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ہدایت کار و اداکار نے بتایا کہ رنڈیپ ہڈا فلم کے اسکرپٹ میں ہٹلر اور انگلینڈ کے بادشاہ کو بھی شامل کرنا چاہتے تھے۔

مہیش منجریکر کا انکشاف، 'رندیپ ہڈا کی مداخلت کی وجہ سے ساورکر کے بائیوپک سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا'

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 4:36 PM IST

رندیپ ہڈا جلد ہی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر میں نظر آئیں گے، جو ان کی بطور ہدایتکار بھی پہلی فلم ہونے والی ہے۔ اب بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں فلمساز مہیش منجریکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے اس فلم کی ہدایتکاری کرنے والے تھے لیکن رندیپ ہڈا کی مداخلت اور پروجیکٹ میں متعدد تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی وجہ سے انہوں نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ مہیش نے بتایا کہ ان سب چیزوں کی وجہ سے انہیں پروجیکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔Mahesh Manjrekar on Randeep Huda

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مہیش منجریکر نے بتایا کہ کس طرح رندیپ ہوڈا نے ابتدائی طور پر کردار کے لیے کی گئی اپنی تحقیق سے انہیں متاثر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ' میں رندیپ سے ملا اور وہ مجھے کافی سنجیدہ انسان نظر آئے اور وہ اس فلم کی کہانی سے کافی جڑے ہوئے تھے۔ ہماری ایک دو بار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انہوں نے جدوجہد آزادی، عالمی جنگوں وغیرہ سے متعلق کئی کتابیں پڑھیں، مجھے یہ کافی دلچسپ لگی۔ پہلا مسودہ انہیں پڑھ کر سنایا گیا۔

مہیش بتاتے ہیں کہ ' رندیپ کو اس سے کچھ مسئلہ تھا جو کہ ٹھیک بات ہے۔ پھر دوسرے ڈرافٹ کے دوران بھی انہوں نے اپنے کچھ اعتراض ظاہر کیے۔ میں نے ان سے کہا اگر ایسا ہی ہونے والا ہے تو فلم بنانے کے دوران مسئلہ ہوسکتا ہے۔ لیکن اس نے میری یقین دہانی کرائی کہ اگر ایک بار اسکرپٹ فائنل ہوجاتا ہے تو وہ اس پر زیادہ سوال نہیں کریں گے'۔

مہیش نے پھر مزید بتایا کہ کس طرح رندیپ کے اپنے خیالات تھے جنہیں وہ فلم کے اسکرپٹ میں شامل کرنا چاہتے تھے اور اس سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔ مہیش نے کہا کہ رندیپ اس فلم میں ہٹلر، انگلینڈ کے بادشاہ، انگلینڈ کے وزیر اعظم کے عناصر کو شامل کرنا چاہتے تھے جو بطور ہدایتکار مجھے مناسب نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ رندیپ اتنا کچھ پڑھنے کے بعد کچھ تبدیلیوں پر بضد رہے۔ اس کے بعد اس نے مجھے بتانا شروع کیا کہ مجھے ایک خاص طریقے سے شوٹنگ کرنا چاہیے اور میں ایسا تھا کہ اب وہ مجھے بتارہا ہے کہ مجھے فلمیں کیسے بنانی چاہیے۔ میں نے واضح کردیا تھا کہ میں اپنے حساب سے فلم ڈائریکٹ کروں گا۔ مجھے یہ بھی احساس ہوا کہ وہ مجھے کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ میں پروڈیوسروں سے ملا، وہ مجھ سے اچھے سے ملے ۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ فلم نہیں بنے گی اگر ہم دونوں اس کا حصہ ہیں تو۔ اس لیے یا تو میں رہوں گا یا وہ۔ شاید اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے غلط فیصلہ کیا ہے'۔

فلم کو رندیپ ہڈا نے اتکرش نیتھانی کے ساتھ ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔ فلم کو قانونی مسائل کا بھی سامنا ہے کیونکہ ہدایت کار اداکار رندیپ ہڈا اور پروڈیوسر سندیپ سنگھ دونوں نے کہانی کے کاپی رائٹس پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Swatantrya Veer Savarkar 'سواتنتر ویر ساورکر' کے ٹیزر میں کیے گئے دعوؤں پر نیتاجی کے پر پوتے کا ردعمل، کہا تاریخ سے چھیڑ چھاڑ مت کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.