ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang Row 'شاہ رخ کو فلم پٹھان اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے'

مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے بھی فلم 'پٹھان' کے گانے بیشرم رنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ فلم دیکھنی چاہیے۔Besharam Rang Row

مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر کا بیان ' شاہ رخ کو پٹھان اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے'

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 3:57 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کے بعد ریاست کے اسمبلی اسپیکر گریش گوتم نے بھی شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے پہلے گانے بیشرم رنگ کو بہت سے سیاستدانوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیاستدانوں کے مطابق شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا یہ گانا غیرمہذب ہے۔Besharam Rang Row

مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے کہا کہ 'شاہ رخ کو یہ فلم اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے، ایک تصویر اپ لوڈ کرنی چاہیے اور دنیا کو بتانا چاہیے کہ وہ اسے اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ' اس کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، میں کھل کر چیلینج کرنا چاہتا ہوں کہ وہ پیغمبر اسلام پر ایسی فلمیں بنائیں اور اسے اظہار رائے کی آزادی کے نام سے ریلیز کریں تب دیکھیں پوری دنیا میں کیسے خون ریزی ہوتی ہے'۔

تھیٹرز میں پٹھان پر پابندی لگانے کے مطالبات کے درمیان گریش گوتم نے یہ بیان آج سے شروع ہونے والے پانچ روزہ سرمائی اجلاس سے پہلے کہی۔ وہیں امکان ہے کہ بی جے پی کی حکمراں جماعت اسمبلی میں اس مسئلہ پر بحث کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی کا پانچ روزہ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ بی جے پی رہنماؤں سمیت بہت سے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ فلم نے ان کی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اس کے گانے کو غیر مہذب اور بے ہودہ قرار دیا ہے۔

گریش گوتم نے مزید کہا کہ ' آپ نے دیکھا ہوگا اور میں اس سے متفق نہیں ہوں، کینیڈا میں پیغمبر اسلام سے متعلق کچھ ہوتا ہے تو ممبئی جل رہا ہوتا ہے۔ ہمیں 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اب جب حجاب کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، تو وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایران کا مسئلہ ہے اور اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ جب کچھ کینیڈا میں ہوتا ہے تو آپ یہاں آگ لگانا چاہتے ہو او جب خواتین نے ایران میں حجاب کے خلاف یہ کہہ کر جہاد شروع کیا کہ وہ اسے نہیں پہنیں گی، تو آپ بار بار ٹی وی پر کہتے ہیں کہ یہ ایران کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔جب آپ تباہی پھیلانا چاہتے ہیں تو دنیا میں جہاں کہیں بھی کچھ ہوتا ہے آپ اس کی حمایت کرتے ہیں اور جب کوئی اچھی بات ہوتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ یہ باقی دنیا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں، اب اس سے کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ سناتنی لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں۔ ان سناتنیوں میں شعور ہے اور یہ ان کی طرح متشدد نہیں ہیں اور اس طرح ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم زیادہ روادار ہیں'۔

بیشرم رنگ میں شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون نظر آرہے ہیں۔ اس گانے میں دیپکا بہت سے مختلف لباسوں میں نظر آئی ہیں لیکن جس چیز نے مظاہرین کو ناراض کیا ہے وہ ایک خاص سوئمنگ سوٹ ہے جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زعفرانی رنگ کی ہے اور اس کی وجہ سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ فی الحال فلم کی ٹیم نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے حالانکہ شاہ رخ نے ایک حالیہ تقریب میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفیت پر پیغام دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان نے کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کے افتتاحی تقریب کے موقع پر تقریر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ' یہ دنیا معمول بن گئی ہے، ہم سب خوش ہیں، میں سب سے زیادہ خوش ہوں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی گریز نہیں کہ دنیا کچھ بھی کرلے، میں اور آپ لوگ اور جتنے بھی مثبت خیال والے لوگ ہیں سب کے سب زندہ ہیں'۔

اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے بیشرم رنگ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک اس میں تبدیلی نہیں کی جاتی، فلم ریاست میں ریلیز نہیں ہوسکتی۔ تب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’بائیکاٹ پٹھان‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Akhilesh Yadav On Shah Rukh Khan شاہ رخ خان کو جان بوجھ کر بنایا جارہا ہے نشانہ، اکھلیش یادو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.