ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt airport look: عالیہ بھٹ 12 لاکھ کے لباس میں ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئیں

author img

By

Published : May 15, 2023, 11:04 AM IST

عالیہ بھٹ لگژری فیشن برانڈ 'گچی' کی عالمی سفیر کے طور پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے شہر سیول روانہ ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کو ائیرپورٹ پر ڈینم جیکٹ اور پینٹ میں دیکھا گیا جس کی قمیت 12 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

عالیہ بھٹ 12 لاکھ کے لباس میں ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئیں

حیدرآباد: اداکار و پروڈیوسر عالیہ بھٹ کپڑوں کے مشہور برانڈ 'گچی' کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے شہر سیول روانہ ہوگئیں۔ اتوار کی رات ہوائی اڈے پہنچی عالیہ کو آل ڈینم لک میں دیکھا گیا۔ عالیہ کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا اور وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بے حد اسٹائلش نظر آئیں۔Alia Bhatt airport look

عالیہ بھٹ نے اپنے ائیرپورٹ لک کے لیے ڈینم کا انتخاب کیا۔ اداکارہ کی ڈینم کوٹ سے لے کر ڈینم پینٹ تک گچی کی تھیں۔ اداکارہ اس لباس میں بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پاپرازی پیج کی جانب سے ان کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

عالیہ نے اس ڈینم کوٹ اور پینٹ کے ساتھ ایک شرٹ بھی پہنی تھی جس کی قیمت 2 ہزار 800 ڈالر ہے۔ ڈینم کوٹ کی قیمت 6,900 ڈالر ہے اور پینٹ کی قیمت 1,150 ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ عالیہ نے ایک خوبصورت گچی بیگ بھی لیا تھا اور اس کی قیمت 4,700 ڈالر ہے۔ عالیہ کے ذریعہ زیب تن کیے گئے اس پورے لک کی قیمت 12 لاکھ 76 ہزار 929 ہے۔

اطلاع کے مطابق عالیہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں گچی کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ گچی کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر ہونے کے بعد یہ بھٹ کے لیے اہم موقع ہونے والا ہے کیونکہ وہ پہلی اس طرح کی تقریب میں شرکت کرنے جارہی ہیں۔ راضی کی اداکارہ کو حال ہی میں لگژری فیشن برانڈ گچی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ جلد ہی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ بھی نظر آئیں گے جو ان کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ یہ فلم 28 جولائی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Film Shooting In Kashmir گلمرگ میں عالیہ اور رنویر سنگھ نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.