ETV Bharat / entertainment

LIGER In Cinema Now وجے دیورکونڈا کی پہلی بالی ووڈ فلم لائیگر آج ریلیز - لائیگر پر لوگوں کا ردعمل

وجے دیورکونڈا کی پہلی ہندی فلم لائیگر آر ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے بھی نظر آرہی ہیں۔LIGER in cinema now

وجے دیورکونڈا کی پہلی بالی ووڈ فلم لائیگر آج ریلیز

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 10:26 AM IST

حیدرآباد: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار وجے دیوراکونڈا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ وجے کی پہلی ہندی فلم لائیگر 25 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ حالانکہ فلم کا ہندی ورژن ابھی تک ریلیز نہیں ہوا ہے۔ لائیگر کا ہندی ورژن جمعرات کی رات کو ریلیز ہوگا۔LIGER in cinema now

وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے کی فلم لائیگر کو ساؤتھ فلموں کے مضبوط ڈائریکٹر پوری جگنادھ نے بنایا ہے۔ ایسے میں فلم کی پوری ٹیم اس کے لیے پرجوش ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندی بولنے والے علاقوں میں فلم لائی گر کی ایڈوانس بکنگ کم ہوئی ہے لیکن تیلگو بولنے والے علاقوں میں فلم کی اچھی ٹکٹ فروخت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کو زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لال سنگھ چڈھا بھارت کے باکس آفس پر تو ناکام ثابت ہوئی لیکن بین الاقوامی سطح پر اس فلم نے دی کشمیر فائلز، گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہیں لائیگر کے اسٹار وجے نے بھی لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جب کوئی کسی فلم کی مخالفت کرتا ہے تو اس سے نہ صرف عامر خان بلکہ وہ ہزار خاندان متاثر ہوتے ہیں جو اس وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔جس کے بعد وجے کی فلم لائیگر بائیکاٹ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر پھیلنے لگا۔

واضح رہے کہ وجے اور اننیا گزشتہ 34 دنوں سے 17 شہروں میں گھوم گھوم کر فلم کی تشہیر کر رہے تھے۔ اس دوران وجے اداکارہ اننیا کو حیدرآباد میں اپنے گھر بھی لے گئے۔ اب یہ فلم باکس آفس پر کیا کمال کرتی ہے یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:وجے دیورکونڈا نے اس سوشل میڈیا اسٹار کے ساتھ لائیگر کی تشہیر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.