حیدرآباد (تلنگانہ):موسیقی روح کو امید بخشتی ہے۔ تجربہ کار گلوکارہ لتا منگیشکر نے 1940 کی دہائی سے لے کر 2000 کی دہائی تک اپنے نغموں سے بہت سی روحوں کو چھو لیا ہے۔ ہندوستانی موسیقی کی صنعت میں ان کی شراکت داری کو دیکھتے ہوئے انہیں بلبل ہند، سروں کی ملکہ اور دی وائس انڈیا جیسے اعزازی القاب سے نوازا گیا۔ لتا منگیشکر کی 93 ویں یوم پیدائش پر ہم یہاں روح کو چھونے والے ان کے چند مشہور نغموں پر نظر ڈالیں گے۔Lata Mangeshkar birth anniversary
- اے میرے وطن کے لوگوں: لتا منگیشکر نے 26 جنوری 1963 کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں 1962 میں چین-ہندوستان جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں شاعر پردیپ کا لکھا ہوا حب الوطنی نغمہ اے میرے وطن کے لوگوں گایا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- ہونٹوں میں ایسی بات ، فلم جیول تھیف(1967): یہ ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے، جس کی ہدایتکاری وجے آنند نے کی ہے، جس میں دیو آنند، وجینتی مالا اور اشوک کمار نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم کا مقبول ہوا نغمہ 'ہونٹوں میں ایسی بات' بھوپندر سنگھ اور لتا منگیشکر نے گایا تھا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- آج پھر جینے کی تمنا ہے، گائیڈ (1965): شیلندر کمار کے قلم سے نکلے اس گانے کے جادوئی بول کو اسی ڈی برمن کے موسیقی کا ساتھ ملا۔ اس گانے کو لتا منگیشکر نے گایا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- پیا توسے، گائیڈ(1965): اسی فلم کا ایک اور نغمہ 'پیا تو سے' کو بھی لتا منگیشکر نے گایا ہے۔ یہ اب تک کے مشہور رومانوی نغمے میں سے ایک ہے، جسے بالی ووڈ نے بنایا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- جیا جلے، فلم دل سے( 1998): منی رتنم کی رومانوی تھرلر فلم دل سے کے اس نغمے کو لتامنگیشکر نے اپنی آواز دی تھی، اس فلم کی کہانی منی رتنم نے کی تھی اور اسے پروڈوس رتنم، رام گوپال ورما اور شیکھر کپور نے کی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- کورا کاغذ تھا یہ من میرا، آرادھنا( 1969):راجیش کھنہ اور شرمیلا ٹیگور کی سال 1969 میں آئی فلم آرادھنا کے رومانوی نغمہ 'کورا کاغذ تھا یہ من میرا' کو لتا منگیشکر اور کشور کمار نے خوبصورتی سے گایا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- میرا سایہ ساتھ ہوگا، فلم میرا سایہ(1966): سنیل دت اور سادھنا کی سال 1966 کی تھرلر فلم باکس آفس پر تو کامیاب رہی لیکن اس فلم کا یہ گانا بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہوا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- ہم کو ہم ہی سے چورا لو، محبتیں(2000): امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی فلم محبتیں کا یہ نغمہ رومانوی گانوں میں سے ایک ہے، جسے لتا منگیشکر نے گایا ہے۔
- تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم، فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے(1995): اس فلم نے گزشتہ سال اپنے 25 سال مکمل کیے۔ فلم کے اس مشہور نغمے کو کمار سانو اور لتا منگیشکر نے گایا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- کبھی خوشی کبھی غم، کبھی خوشی کبھی غم (2001): فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ٹائٹل گانا لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اداکار امیتابھ بچن، جیا بچن، ریتک روشن، شاہ رخ خان، کاجول، اور کرینہ کپور خان نے 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم میں کام کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
مزید پڑھیں:Lata Mangeshkar 93rd Birthday: لتا منگیشکر کی موسیقی احساس ہے، صرف روح سے محسوس کرو