ETV Bharat / entertainment

Actor Javed Khan Amrohi Dies: لگان فلم کے اداکار جاوید خان انتقال کرگئے - ہندی سنیما اداکار جاوید خان امروہی کا انتقال

انداز اپنا اپنا، لگان اور مشہور ٹی وی شو نکڑ کے اداکار جاوید خان امروہی منگل کے روز ممبئی میں انتقال کر گئے

لگان اداکار جاوید خان انتقال کرگئے
لگان اداکار جاوید خان انتقال کرگئے
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 12:23 PM IST

مشہور زمانہ فلم لگان اور چک دے انڈیا سمیت 150 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جاوید خان امروہی انتقال کر گئے۔ انہوں نے منگل کو ممبئی میں آخری سانس لی۔ پھیپھڑوں کی خرابی کے باعث ان کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں بہت تکلیف ہو رہی تھی۔ اداکار کی موت سے بالی ووڈ اور ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر ہے۔ اداکار اکھلیندر مشرا نے فیس بک پر ان کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'جاوید خان صاحب کو خراج تحسین۔ بہترین اداکار، سینئر آرٹسٹ، آئی پی ٹی اے کا ایکٹو ممبر۔ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے'۔ Actor Javed Khan Amrohi dies

  • So tragic to learn of Javed Khan Amrohi’s demise. . He was one of our finest actors of IPTA . Heartfelt condolences to family and friends pic.twitter.com/tRIWXK3Co8

    — Azmi Shabana (@AzmiShabana) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلمساز رمیش تلوار نے پی ٹی آئی کو جاوید کی موت کی تصدیق کی اور خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اداکار جنہوں نے ماضی کے مشہور ٹی وی شو نکڑ میں کام کیا تھا، سانس لینے میں تکلیف میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ' جاوید ایک سال سے بستر پر تھے اور ممبئی میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ ہسپتال میں دوپہر ایک بجے کے قریب انتقال کر گئے کیونکہ ان کے دونوں پھیپھڑے فیل ہو گئے'۔

  • A painful loss to the world of cinema, #JavedKhanAmrohi will forever be in our hearts. Heartfelt condolences to the family. Rest in peace! 🙏

    — Suniel Shetty (@SunielVShetty) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے پی ٹی آئی کو یہ بھی بتایا کہ جاوید کی آخری رسومات شام 7.30 بجے اوشیوارا قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII) سے گریجویشن کرنے کے بعد تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد امروہی 150 سے زیادہ فلموں اور ایک درجن کے قریب ٹی وی شوز میں چھوٹے لیکن اہم کرداروں میں نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی اداکار کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'جاوید خان امروہی کے انتقال کا جان کر بہت افسوس ہوا۔ . وہ ہمارے IPTA کے بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے۔ اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت۔ اداکار سنیل شیٹی نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'سنیما کی دنیا کے لیے ایک ناتلافی نقصان، # جاوید خان امروہی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ لواحقین سے دلی تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے'۔

جاوید خان امروہی کو 'لگان' میں بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ 'لگان' میں ان کا ڈائیلاگ 'جیت گئے ہم' آج بھی سب کو یاد ہے۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں انداز اپنا اپنا، پھر ہیرا پھیری اور چک دے انڈیا شامل ہیں۔ جاوید خان سال 1988 کے ٹی وی سیریل 'مرزا غالب' اور 80 کی دہائی کے مشہور شو 'نکڑ' میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ٹی وی سیریز مرزا غالب میں ان کی اداکاری کو تنقیدی طور پر سراہا گیا۔ سال 1994 میں آئی فلم انداز اپنا اپنا میں جاوید کے ذریعہ ادا کیا گیا کردار 'آنند اکیلا' لوگوں میں بے حد مقبول ہوا۔ جاوید خان امروہی ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 150 ہندی فلموں میں اداکاری کی۔ فلموں میں سائیڈ کرداروں کے علاوہ وہ کیمیو رول میں بھی نظر آئے۔ جاوید خان امروہی کی آخری بڑی فلم 'سڑک 2' تھی۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.