حیدرآباد: فلم کتے کے میکرز نے منگل کو فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ کتے آسمان بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی، جو مشہور فلمساز وشال بھردواج کے بیٹے ہیں۔ فلم میں تبو، ارجن کپور، رادھیکا مدن، کونکنا سین شرما، نصیرالدین شاہ اور کمد مشرا جیسے اداکار شامل ہیں۔ ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہورہا ہے کہ کتے ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے، جو تین گینگ کے گرد گھومتی ہے، ان تینوں کا مقصد 3 سے 4 کروڑ روپے سے بھری گاڑی کو لوٹنا ہوتا ہے لیکن اس کی خبرپولیس کو مل جاتی ہے اور پولیس بھی اس کارنامے کو انجام دینے میں شامل ہوجاتی ہے۔ Kuttey Trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
کتے میں کام کرنے کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں ارجن کپور نے کہا تھا کہ ' اس فلم نے بطور اداکار ان کو ایک سنجیدہ اداکار بننے میں مدد کی ہے'۔ ارجن نے کہا کہ 'میرے لیے فلم کی شوٹنگ کا وقت بہت مزے دار تھا اور یہ سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ بھی تھا۔ اس طرح کی فلمیں کسی بھی اداکار کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے ملک کے بہترین اداکاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارا ہے'۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آسمان نے فیصلہ کیا تھا کہ ارجن ان کی فلم کے ہیرو ہوں گے جب کہ انہوں نے پہلا ڈرافٹ لکھا تھا۔ آسمان نے اپنی فلم کا پہلا ڈرافٹ اس وقت لکھا تھا جب وہ یونیورسٹی میں تھے۔ ڈائریکٹر بننے سے پہلے آسمان نے نیویارک کے اسکول آف ویژول آرٹس سے فلم سازی کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کمینی، 7 خون معاف اور مٹرو کی بجلی کا منڈولا جیسی فلموں میں اپنے والد کی مدد کی۔ کتے کو لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گرگ اور ریکھا بھردواج نے لو فلمز اور وشال بھردواج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز نے پیش کیا ہے۔ یہ 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں: Kuttey Got Release Date: ارجن کپور اور تبو کی فلم 'کتے' کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی