اسٹینڈ اپ کامک کنال کامرا نے بدھ کے روز کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنے پر ایک پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے 'غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرنے والوں' پر تنقید بھی کی۔ 34 سالہ اسٹینڈ اپ کامک، جنہیں ماضی میں کئی بار تنازعات کا نشانہ بنایا گیا ور جن کے کئی شوز منسوخ کیے گئے، اب وہ ان غیر سیاسی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں، جنہوں نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر پیدل مارچ کرنے کا کانگریس کا یہ سفر رواں سال ستمبر ماہ میں شروع ہوا تھا۔Kunal Kamra joins bharat jodo yatra
کنال کامرا نے راہل گاندھی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ لوگ یاترا پر جانے سے کتراتے ہیں اور غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ غیر جانبداری نہیں ہے جس نے آپ کو فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے بلکہ یہ خوف ہے۔ اقتدار کے خلاف کھڑا ہونا بھی جمہوری ہے، جیسا کہ یہ 2014 سے پہلے ہوا کرتا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور شخصیات نے حصہ لیا ہے، جس میں پوجا بھٹ، ریا سین اور سوارا بھاسکر جیسی ہستیاں شامل ہیں۔ وہیں بدھ کے روز آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کو بھی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں مارچ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو اس وقت راجستھان پہنچ گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے ساتھ بات چیت میں راجن نے یہ بھی کہا کہ 2023 میں قومی معیشت کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کا امکان ہے اور ملک میں پانچ فیصد کی ترقی دیکھنے کو ملے گا۔ حالیہ دنوں میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 'امیر طبقے کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی، نچلے طبقے کو راشن اور دیگر چیزیں مل رہی تھیں لیکن نچلے متوسط طبقے کو بڑا نقصان ہوا تھا، نوکریاں نہیں تھیں، بے روزگاری بڑھی ہے'۔
مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra ڈاکٹر این رگھورام راجن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے