ETV Bharat / entertainment

KKR player Rinku Singh: کے کے آر کھلاڑی رنکو سنگھ کا شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ردعمل، کہا 'شاہ رخ سر یار' - کے کے آر کی شاندار جیت

گذشتہ رات کے کے آر کی شاندار جیت کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی رنکو سنگھ کو پٹھان کے انداز میں مبارکباد دی۔ اداکار کے اس وائرل ٹویٹ پر رنکو سنگھ نے کنگ خان کے تئیں اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا۔ یہ رنکو سنگھ ہی تھے جنہوں نے کے کے آر کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف جیت دلائی۔ آرین خان، سہانا خان، رنویر سنگھ اور کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے ان کی تعریف کی۔

کے کے آر کھلاڑی رنکو سنگھ کا شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ردعمل، کہا 'شاہ رخ سر یار'

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:05 PM IST

حیدرآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کھلاڑی رنکو سنگھ اسٹیڈیم میں مارے گئے اپنے شاندار پانچ چھکوں کی وجہ سے ملک کے پسندیدہ کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، جو کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں، سے لے کر کرکٹ کے دیوانے اور اداکار رنویر سنگھ تک ہر کوئی رنکو کی شاندار بلے بازی کی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اینی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹھان کا ایک ایڈیٹیڈ پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر شاہ رخ خان کی جگہ اب رنکو نظر آرہے ہیں۔ جیسا کہ یہ ٹویٹ اب وائرل ہورہا ہے، اس پر رنکو نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ KKR player Rinku Singh

  • Shah Rukh sir yaaar 🥹♥️
    Love you sir & thank you for your constant support 🙏🏻 https://t.co/WYswjeFsvm

    — Rinkusingh (@rinkusingh235) April 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹویٹر پر کرکٹر نے لکھا کہ 'شاہ رخ خان سر یار۔۔آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کی مسلسل حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ کرکٹر کا یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار اور کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اتوار کے روز احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کے آخری اوور میں گجرات ٹائٹینز کے خلاف لگاتار پانچ چھکے لگانے پر کے کے آر کے کھلاڑی رنکو سنگھ کی تعریف کی۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس پر ان کی جگہ رنکو کی تصویر لگی ہوئی تھی۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ایس آر کے نے لکھا کہ 'جھومے جو رنکو۔ میرے بچے رنکو سنگھ نتیش رانا اور وینکٹیش ائیر آپ خوبصورت ہیں، ۔ اور یہ بات ذہن میں رکھیں 'بھروسہ ہی سب کچھ ہے'۔ کے کے آر کو مبارکباد اور وینکی میسور اپنے دل کا خیال رکھیں'۔

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ اور اپنے 20 اوورز میں 204/4 رنز بنائے۔ آخری اوور میں لگاتار پانچ چھکوں کے ساتھ رنکو سنگھ نے ایک اہم پاری بنائی اور کے کے آر کو وہ جیت دلانے میں مدد کی جو پہلے ناممکن لگ رہا تھا۔ رنکو نے 21 گیندوں میں ایک چوکا اور چھ چھکے لگا کر 48 رنز بنائے۔ 'پلیئر آف دی میچ' کا اعزاز رنکو سنگھ کو دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر اسٹینڈنگ میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے، اس نے اپنے پچھلے تین میچوں میں سے دو میں جیت اور ایک میں شکست کھائی ہے۔

مزید پڑھیں:IPL 2023 رنکو کی دھماکہ خیز اننگ سے کے کے آر فتح یاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.