حیدرآباد: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ منتظر فلم "جوان" 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی، فلم نے ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ کا ریکارڈ توڑ دیا اور اب یہ فلم باکس آفس پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔ "جوان" ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 129 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ سب سے بڑی اوپننگ فلم بن گئی ہے۔ اب ویک اینڈ ختم ہونے سے پہلے ہی کنگ خان کی فلم 200 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
-
#OneWordReview...#Jawan: MEGA-BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Rating: ⭐️⭐️⭐️⭐️½
A hardcore masala entertainer that’s sure to stand tall in #SRK’s filmography… #Atlee presents #SRK in a massy character and he is 🔥🔥🔥… Move over #Pathaan, #Jawan is here to conquer hearts and #BO, both.… pic.twitter.com/4bwFrBAFYz
">#OneWordReview...#Jawan: MEGA-BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 7, 2023
Rating: ⭐️⭐️⭐️⭐️½
A hardcore masala entertainer that’s sure to stand tall in #SRK’s filmography… #Atlee presents #SRK in a massy character and he is 🔥🔥🔥… Move over #Pathaan, #Jawan is here to conquer hearts and #BO, both.… pic.twitter.com/4bwFrBAFYz#OneWordReview...#Jawan: MEGA-BLOCKBUSTER.
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 7, 2023
Rating: ⭐️⭐️⭐️⭐️½
A hardcore masala entertainer that’s sure to stand tall in #SRK’s filmography… #Atlee presents #SRK in a massy character and he is 🔥🔥🔥… Move over #Pathaan, #Jawan is here to conquer hearts and #BO, both.… pic.twitter.com/4bwFrBAFYz
کرٹکس سے مثبت جائزے موصول ہوئے:
"جوان" سال کی سب سے بڑی ریلیز ہونے والی فلموں میں سے ایک مانی جارہی ہے، کیونکہ اس میں اداکار شاہ رخ خان، ہدایت کار ایٹلی، نینتارا، وجے سیتھوپتی شامل ہیں۔ اس تفریحی فلم کو شائقین کی جانب سے کافی حد تک مثبت ردعمل ملا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کر رہی ہے۔ مداح بھی جوان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ اس فلم کو ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان، نینتارا اور وجے سیتھوپتی اہم کرداروں میں ہیں۔ اگرچہ 'جوان' نے باکس آفس پر راج کیا ہے لیکن اب سب کی نظریں جوان کے پہلے ویک اینڈ کلیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی بکنگ میں چوتھے دن زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے اندازا لگایا جا رہا ہے کہ چوتھے دن یہ فلم مزید ریکارڈ توڑنے والی ہے۔
200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا:
فی الوقت 'جوان' نے ویک اینڈ پر ہی 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ 'جوان' کے سامنے کوئی مضبوط ٹکراؤ نہیں، صرف وارنر برادرز کی 'نن' ہے، جو ایک ہارر فلم ہے۔ کئی رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران جوان کے کلیکشن میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ 'پٹھان' (525 کروڑ روپے) کے لائف ٹائم کلیکشن کو عبور کر سکتا ہے۔