ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani's Kalira: کیارا اڈوانی کا کلیرا سدھارتھ کے ساتھ ان کی محبت کو بیان کرتا ہے

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 12:28 PM IST

کیارا اڈوانی کا کلیرا مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ یہ صرف زیورات کا ایک حصہ نہیں بلکہ اس کلیرے میں سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی پوشیدہ ہے۔ مرنالی چندر کے ذریعہ ڈیزائن کردہ کیارا کا کلیرا بے حد خوبصورت ہے۔ یہاں جانتے ہیں کہ کیارا کے کلیرے میں چاند اور ستارے کے علاوہ اور کیا چیز نظر آرہی ہے۔

کیارا اڈوانی کا کلیرا سدھارتھ کے ساتھ ان کی محبت کو بیان کرتا ہے

حیدرآباد: دولہنوں میں اپنے پسند کے مطابق کلیرا ڈیزائن کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور اتھیا شیٹی کے بعد اب کیارا اڈوانی نے اپنی زندگی کے خوبصورت دن پر اپنی کلائیوں کو خوبصورت کلیروں سے سجایا ہے۔ کیارا نے سدھارتھ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کو اپنے کلیرے کے ذریعہ بتایا ہے۔ چاند، ستارے، تتلیوں اور سدھارتھ اور اپنے نام کے حروف کے علاوہ کیارا کے کلیرے میں سدھارتھ کے پالتو جانور آسکر، جس کی موت گزشتہ سال ہوگئی تھی، کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ آسکر کو اپنے کلیرے میں شامل کرکے کیارا نے اسے خراج تحسین پیش کی ہے۔Kiara Advani's Kalira

کیارا کے ان کلیروں کو مرنالی چندرا نے ڈیزائن کیا ہے، جو کہ نفٹ (NIFT)دہلی کی سابق طالبہ ہیں اور انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں زیورات کے ڈیزائن کا مطالعہ کیا ہے۔ دیگر بالی ووڈ دولہنوں کے لیے کلیرا ڈیزائن کرنے والی چندرا نے کیارا کے لیے بھی ایک خوبصورت کلیرا تیار کیا ہے۔

کیارا کے ذریعہ پہنے گئے اس کلیرا میں ان کی اور سدھارتھ کی پسندیدہ مقام کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ دنیا میں ان کا پسندیدہ شہر روم ہے اور کیارا نے اپنے کلیرے میں روم بھی لکھوایا ہے۔ کیارا کا کلیرا اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں سدھارتھ کے پالتو آسکر کی بھی تصویر ہے۔ سدھارتھ کے اس بے حد خاص دوست کا فروری 2022 کو انتقال ہوگیا تھا۔ کیارا نے کلیرے کے ساتھ خوبصورت چوڑا بھی پہنا تھا۔

کیارا کے کلیرا کے ڈیزائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرنالنی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'خوبصورت کیارا اڈوانی کے لیے ہمارا خاص جادوئی کلیرا۔ ستاروں، چاند، جوڑے کے نام کے حروف اور تتلیوں کے علاوہ ایک پیارے پالتو جانور کو کلیرے میں شامل کرنا بے، ایک بے حد پیارا انداز ہے۔

کیارا کی تعریف کرتے ہوئے کلیرا کے ڈیزائنر نے لکھا کہ ' یہ کلیرا نے میرا دل لے لیا! کیارا، آپ لاجواب ہیں اور آپ دلہن کے جوڑے میں ایک خواب کی طرح لگ رہی ہیں! آپ کو اس خاص دن پر ہمارے ڈیزائن کردہ کلیرا اور چوڑے میں دیکھ کر ہم ساتویں آسمان پر پہنچ گئے ہیں'۔

کیارا سے پہلے مرنالنی نے بالی ووڈ کی مشہور دلہنوں جیسے سونم کپور، پرینکا چوپڑا، ورون دھون کی اہلیہ اور ڈیزائنر نتاشا دلالہ، کاجل اگروال اور دیگر دلہنوں کے لیے خصوصی کلیر ڈیزائن کیے تھے۔وہیں کیارا نے اپنی شادی کے لیے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ گلابی رنگ کے انتخاب کیا، جس میں وہ بے انتہا خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Sidharth Malhotra Weds Kiara Advani: عالیہ بھٹ سے لے کر کٹرینہ کیف تک متعدد اداکاروں نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.