ETV Bharat / entertainment

Khuda Haafiz 2 Song Rubaru: ڈائریکٹر فاروق کبیر کی خدا حافظ 2 کا دوسرا گانا روبرو ریلیز

فلم خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا کا دوسرا نغمہ ' روبرو' مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے کو وشال مشرا نے کمپوز کیا اور نغمہ کے بول منوج منتشیر نے لکھے ہیں۔ Khuda Haafiz 2 Song Rubaru

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 11:01 AM IST

ڈائریکٹر فاروق کبیر کی خدا حافظ 2 کا دوسرا گانا روبرو ریلیز

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اور شیوالیکا اوبرائے کی ایکشن ڈرامہ فلم خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کے پہلے نغمہ چھیاں میں 'کی شاندار کامیابی کے بعد اب میکرز نے فلم کا دوسرا گانا روبرو ریلیز کر دیا ہے۔ فاروق کبیر کی ہدایت کاری میں بننے والی 'خدا حافظ چیپٹر 2 اگنی پریکشا' کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر نمبر 1 ٹرینڈ بن گیا ہے۔ Khuda Haafiz 2 Song Rubaru

ہم سب موسیقی کی طاقت سے واقف ہیں۔ ایک خوبصورت اور روح پرور گانا ٹوٹے ہوئے دل کو مندمل کرنے، روح کے زخموں کو بھرنے اور ایک عام دن کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ وشال مشرا کی کمپوز کردہ اور منوج منتشیر کے لکھے ہوئے اس گانے کو سیدھا دل تک جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس صوفیانہ گیت کو وشال مشرا اور اسیس کور نے گایا ہے۔ عقیدہ اور محبت پر مبنی راک اسٹار کے 'کن فیا کن' کے بعد 'روبرو' حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر فلمایا جانے والا دوسرا گانا ہے۔

ڈائریکٹر فاروق کبیر نے کہا کہ 'یہ میرا خواب تھا کہ میں اپنی فلم کے لیے اس گانے کو حضرت نظام الدین اولیاء درگاہ پر شوٹ کروں اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ یہ پورا ہوا۔ روبرو ان مہم جوئیوں کو منظر عام پر لاتا ہے جو سمیر اور نرگس کو اپنے پیار کی واپسی اور اپنی بیٹی کو تلاش کرنے کے چیلنج کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ان کے پیار کے بندھن اور ان کے سفر پر مبنی ہے جس میں وہ ایک جوڑے اور والدین کے طور پر نظر آئیں گے۔

نغمہ نگار وشال مشرا کہتے ہیں لپ "صوفی گانے ہم سب کو پسند ہیں اور روبرو تصوف کی خالص اور پر سکون روح کی عکاسی کرتا ہے۔ موسیقی محبت کو جوڑتی ہے اور روبرو اس محبت کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ گانا محبت کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔ میں نے یہ گانا انتہائی خلوص کے ساتھ ترتیب دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سننے والوں کی زندگی میں محبت کے سفر کا حصہ بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: Sher Singh Raana's Biopic: 'شیر سنگھ رانا' کی بائیوپک میں نظر آئیں گے ودیوت جاموال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.