ETV Bharat / entertainment

KGF- Chapter2 Box Office: کے جی ایف 2 نے فلم آر آر آر کے بعد وار کا بھی ریکارڈ توڑ دیا

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 3:27 PM IST

مشہور کنڑ اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف : چیپٹر 2' نے ریلیز ہوتے ہی سال 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم 'وار' کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 53.95 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ KGF- Chapter2 Box Office

کے جی ایف 2 نے فلم آر آر آر کے بعد وار کا بھی ریکارڈ توڑ دیا

کے جی ایف : چیپٹر 2 نے ریلیز سے پہلے ہی کافی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اور اب ریلیز کے پہلے ہی دن اس نے زبردست کمائی کی ہے۔ یش کی فلم نے پہلے ہی دن سب سے بڑی کلیکشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ KGF2 Biggest Opener in India کے جی ایف 2 نے سال 2019 میں ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی آئی فلم وار کے پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ ناقدین کی جانب سے بھی فلم کو مثبت ردعمل مل رہا ہے، جس کی وجہ سے اب باکس آفس پر یہ فلم ایک طوفان لانے کو تیار ہے۔ KGF- Chapter2 Box Office

جمعہ کو تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے KGF: چیپٹر 2 کے پہلے دن کی کمائی کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ ترن نے فلم دیکھنے کے بعد یہ پیش گوئی کردی ہے کہ پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک بلاک بسٹر ہے۔ ترن نے لکھا کہ 'کے جی ایف 2 نے تاریخ رقم کردی ہے۔ کے جی ایف 2 نے فلم وار اور ٹھگز آف ہندوستان کے پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اب کے جی ایف ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہوگئی ہے۔ کے جی ایف نے پہلے دن 53.95 کروڑ، وار نے پہلے دن 51.60 کروڑ، ٹھگز آف ہندوستان نے پہلے دن 50.75 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ KGF Breaks War Record

واضح رہے کہ کے جی ایف نے ریلیز کے پہلے بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس فلم نے مشہور ہدایتکار راجامولی کی فلم آر آر آر کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں ہی تقریبا دس کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ کے جی ایف :چیپٹر 2 نے یہ رقم صرف تین دن کی ایڈوانس بکنگ میں جمع کی ہے، جب کہ RRR (ہندی زبان) نے اپنے ایڈوانس بکنگ سے صرف 5 کروڑ روپے اکٹھے کیے تھے جس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کے جی ایف :2 کشمیر فائلز اور آر آر آر کو پیچھے چھوڑنے والا ہے۔ خاص طور پر ہندی بولنے والی ریاستوں میں کے جی ایف 2 کے حوالے سے ایک الگ دیوانہ پن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ KGF Breaks RRR Record

مزید پڑھیں: Alia- Ranbirs Wedding: رنبیر کپور نے شادی کرکے اپنے والد رشی کپور کا خواب پورا کیا

وہیں کے جی ایف اور کے جی ایف : چیپٹر 2 کی زبردست کامیابی کو دیکھنے کے بعد پروڈیوسر فلم کے تیسرے پارٹ بنانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہوم ایبل فلمز اور پرشانت فرنچائز کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم نے کنڑ اسٹار کو راتوں رات پین انڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔ یش نے راکی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن رمیکا سین کے کردار میں نظر آرہی ہیں اور سنجے دت ایک خطرناک ویلن ادھیرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری پرشانت نیل نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.