ETV Bharat / entertainment

KGF2 Box Office Collection: کے جی ایف ٹو نے فلم دنگل کا ریکارڈ توڑا

author img

By

Published : May 6, 2022, 12:49 PM IST

حال ہی ریلیز ہوئی فلم کے جی ایف 2 نے عامر خان کی فلم 'دنگل' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہندی سنیما کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ فلم کے او ٹی ٹی حقوق بھی فروخت کردیے ہیں۔ جانیے آپ فلم کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ KGF2 Box Office Collection

کے جی ایف 2 نے فلم دنگل کا ریکارڈ توڑا
کے جی ایف 2 نے فلم دنگل کا ریکارڈ توڑا

حیدرآباد: ساؤتھ کے سپر اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف: چیپٹر 2' نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے فلم کی کمائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کے جی ایف 2' نے اپنے نام ایک اور ریکارڈ بنا لیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 'کے جی ایف 2' ہندی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دھول چٹادی ہے۔ KGF2 Box Office Collection

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے بتایا ہے کہ 'KGF-2' نے ہندی سنیما باکس آفس پر کمائی میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' اور ایس ایس راجامولی کی حالیہ ریلیز 'آر آر آر' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ KGF 2 Break Dangal Rocord

، 'باہوبلی-2' نے ہندی ورژن میں کل 510.99 کروڑ کی کمائی کی ہے، جب کہ 'آرآرآر ' نے 360.31 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ایسے میں راکنگ اسٹار یش کی فلم 'کے جی ایف 2' نے ہندی ورژن میں 391.65 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندی ورژن میں فلم 'باہوبلی-2' کمائی میں سب سے اوپر ہے۔

اس کے ساتھ ہی اگر ان فلموں کے عالمی سطح پر کمائی کرنے کی جائے تو 'دنگل' سب سے آگے نظر آرہی ہے۔ فلم 'دنگل' نے دنیا بھر میں دو ہزار کروڑ روپئے کی کمائی ہے ۔ فلم 'دنگل' نے چین میں بھی خوب کمائی کی تھی ۔ اسی وقت 'باہوبلی-2' (1800 کروڑ)، 'آر آر آر ' (1112 کروڑ) اور 'کے جی ایف 2' نے دنیا بھر میں 1086 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

فلم کے جی ایف 2 او ٹی ٹی پر کب ریلیز ہوگی؟

یش کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے۔ فلم 'کے جی ایف2 ' بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نظر آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے جی ایف2 کو 320 کروڑ میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو فروخت کردیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں، فلم کو او ٹی ٹی پر 27 مئی کو کنڑ، تمل، تیلگو، ہندی اور ملیالم زبانوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی تاہم اس کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.