ETV Bharat / entertainment

MM Keeravani got Most Amazing Gift:موسیقار ایم ایم کیروانی کو اپنے پسندیدہ بینڈ 'دی کارپینٹرز' کی جانب سے انمول تحفہ ملا - دی کارپینٹرز کا آر آر آر ٹیم کو تحفہ

تاریخی جیت کے بعد ایم ایم کیروانی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ملا ہے۔ مشہور امریکی بینڈ دی کارپینٹرز کے پیانسٹ نے انسٹاگرام پر ناٹو ناٹو کے موسیقار کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کیا۔ جسے دیکھ کر کیروانی اپنی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔

موسیقار ایم ایم کیروانی کو اپنے پسندیدہ بینڈ 'دی کارپینٹرز' کی جانب سے انمول تحفہ ملا

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 1:03 PM IST

حیدرآباد: آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ناٹو ناٹو کے موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت نگار چندربوس ساتویں آسمان پہ ہیں کیونکہ انہیں ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور پیارا تحفہ ملا ہے۔ موسیقار کو یہ تحفہ کسی اور سے نے نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ بینڈ دی کارپینٹرز کی جانب سے ملا ہے جس کا ذکر انہوں نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں آسکر ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں کیا تھا۔ بہترین آریجنل کا آسکر جیتنے کے بعد رچرڈ کارپینٹر، جو ایک امریکی پیانسٹ ہیں، نے آر آر آر کے موسیقار ایم ایم کیروانی اور گیت نگار چندر بوس کی آسکر جیت کا جشن مناتے ہوئے ان کے نام ایک خصوصی پوسٹ وقف کیا ہے۔ MM Keeravani got Most Amazing Gift

رچرڈ نے انسٹاگرام پر پیانو بجاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں ان کی بیٹیاں مینڈی اور ٹریسی بینڈ کا مبقول گانا 'ٹاپ آف دی ورلڈ' کا نیا ورژن گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ رچرڈ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' ہم آپ کے جیتنے سے اس دنیا کے سب سے اونچے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو احساس ہے ہوگا کہ ہم کتنا فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کتنے عظیم ہیں'۔

رچرڈ کارپینٹر نے ایم ایم کیروانی اور چندر بوس کو بہترین آریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتنے پر اپنی مخلصانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ ویڈیو شیئر کی۔ گلوکار نے کہا کہ میں آپ کو اور آپ کے خاندان کو اپنے خاندان کی طرف سے ایک چھوٹی سی چیز بھیج رہا ہوں۔

  • https://t.co/va5tOLD1DH
    This is something I didn’t expect at all ..tears rolling out of joy ❤️❤️❤️ Most wonderful gift from the Universe 🙏

    — mmkeeravaani (@mmkeeravaani) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

موسیقار کیراوانی نے اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے یقینی طور پر اس کا اندازہ نہیں لگایا تھا۔ خوشی کے آنسو بہہ رہے ہیں ۔کائنات کا سب سے شاندار تحفہ'۔

آر آر آر کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے اس ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ' سر، میرا بھائی آسکر کی اس پوری مہم میں بے حد پرسکون رہا۔ چاہے جیتنے سے پہلے ہو یا بعد میں، اس نے اپنے جذبات کو دبائے رکھا۔ تاہم یہ دیکھ کر وہ اپنے بہتے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا۔ یہ ہمارے خاندان کے لیے سب سے یادگار لمحہ تھا۔ آپ کا بہت شکریہ'۔آر آر آر کے اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت اچھا ہے'۔

مزید پڑھیں:MM Keervani on winning Oscar آر آر آر جیت گئی، آسکر جیتنے پرمیوزک کمپوزرایم ایم کیروانی کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.