ETV Bharat / entertainment

Katrina Kaif Pregnancy Rumours: سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں زوروں پر - کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہ

اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں۔ کترینہ کو پیر کی رات ممبئی ہوائی اڈے پر ڈھیلے ڈھالے کپڑے میں دیکھا گیا۔ کترینہ کی سامنے آئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کے چلنے کو انداز کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔Katrina Kaif Pregnancy Rumours

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں زوروں پر

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 12:09 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ اداکارہ جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں وکی کوشل سے شادی کی تھی، انہیں حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لی ہے۔ بینگ بینگ اداکارہ کی کئی ویڈیوز حال ہی میں آن لائن منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ ڈھیلے سویٹ شرٹ اور ٹریک پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔Katrina Kaif Pregnancy Rumours

ویڈیو میں کترینہ کیف کے چلنے کے انداز سے سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ' یہ جلدی ماں بننے والی ہیں، کترینہ کے بچے کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں'۔ وہیں دوسرے صارف نے لکھا کہ ' یہ حاملہ لگ رہی ہیں'۔ وہیں ایک تیسرے صارف نے لکھا ' میرے خیال میں یہ حاملہ ہیں'۔

وہیں پیر کے روز کترینہ نے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ترنگے کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' آزادی کا 75 واں سال مبارک ہو'۔ واضح رہے کہ اصل میں یہ ویڈیو ان کے شوہر وکی کوشل نے شیئر کیا تھا۔

کترینہ اور وکی نے تقریباً دو سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد بالآخر گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے ایک نجی تقریب میں اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

کترینہ جلد ہی 'ٹائیگر' فرنچائز کی تیسری فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں، جس میں سلمان خان اور عمران ہاشمی نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جی لے ذرا میں بھی نظر آئیں گی، جس میں عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑا بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ اتنا ہی نہیں وہ جنوبی سپراسٹار وجے سیتھوپتی کے ساتھ میری کرسمس میں اور سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم فون بھوت میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Katrina-Vicky Death Threats Case: کترینہ اور وکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.