ETV Bharat / entertainment

Katrina- Vicky Spotted: کترینہ اور وکی طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے، جوڑے نے مداحوں کے ساتھ سیلفی لی

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 12:34 PM IST

بالی ووڈ کی مشہور شادی شدہ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جمعہ کی رات ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ مداح انہیں دیکھ کر بہت پرجوش نظر آئے اور انہوں نے جوڑے کے ساتھ بہت ساری سیلفیاں بھی لیں۔

کترینہ اور وکی طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے

حیدرآباد: مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف جمعہ کی رات دیر گئے ممبئی واپس آگئے۔ اس جوڑے کی ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر منظر عام پر آگئی ہیں۔ حالانکہ دونوں کو ایک ساتھ ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا لیکن وہ ایک ہی کار سے ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کترینہ کو اپنی کار کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ سرمئی ٹی شرٹ، بلیک پینٹ اور بوٹس پہنی نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہیں ایئرپورٹ پر کئی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دوسری طرف وکی کوشل کو سفید ٹی شرٹ، گرے ہوڈی اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔ وکی نے بھی رک کر اپنے کئی مداحوں کے ساتھ سیلفیز لی۔

اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کترینہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اسے کئی وقت سے نہیں دیکھا تھا۔۔۔ اتنے آرام دہ اور پرسکون لباس میں بھی وہ شاندار نظر آرہی ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ایک طویل وقت کے بعد وکی اور کترینہ نظر آئے ہیں۔ یہ کتنے عام سے لگ رہے ہیں۔۔۔پیاری جوڑی'۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ' کترینہ کے پیچھے نظر آنے والا بچہ میں ہوں میں بھی جب کترینہ سے ملوں گا تو ایسے ہی خوش ہوں گا'۔

واضح رہے کہ وکی کو جلد ہی میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں دیکھا جائے گا۔ رونی اسکرو والا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ہندوستان کے پہلے فیلڈ مارشل اور جنگی ہیرو سیم مانیک شا پر مبنی ہے۔ فلم میں سانیا ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں ہیں، یہ یکم دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دوسری جانب شائقین کترینہ کو سلمان خان کے ساتھ آنے والی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 میں دیکھیں گے۔ وہ میری کرسمس میں بھی وجے سیتھوپتی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایت کار سری رام راگھون ہیں۔

مزید پڑھیں:Katrina Kaif Instagram: کترینہ کیف نے مسکراتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے 70 ملین فالوورز ہونے کا جشن منایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.