ETV Bharat / entertainment

Katrina Kaif Pregnancy Rumours: سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کو حاملہ بتایا - کترینہ کیف حاملہ

جہاں ایک جانب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کا انتظار بے صبری سے کیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ کترینہ کا ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، دیکھیں ویڈیو Katrina Kaif Pregnancy Rumours

سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کو حاملہ بتایا

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 1:59 PM IST

پورے بالی ووڈ میں خوشی کا ماحول ہے۔ کہیں کسی کی شادی کی خبر تو کہیں کسی کے ماں بننے کی خبروں نے فلمی شائقین کے درمیان ایک ہلچل پیدا کردی ہے۔ گزشتہ سال وکی کوشل سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ دراصل کچھ سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ Katrina Kaif Pregnancy Rumours۔ حال ہی میں ایک تھا ٹائیگر کی اداکارہ کترینہ ایئرپورٹ پر دیسی انداز میں نظر آئیں۔ اس دوران انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا ڈھیلا ڈھالا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا، جس کو دیکھ کر لوگوں نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کے اندیشے ظاہر کیے۔

سوشل میڈیا صارفین کترینہ کے اس لُک کو دیکھ کر کترینہ کو حاملہ بتا رہے ہیں۔ لیکن اس بات میں کتنی سچائی ہے اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس خبر کی کوئی تصدیق ہوئی ہے۔ Katrina Kaif Airport Look۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کترینہ کیف کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کے بارے میں قیاس لگائے جارہے ہیں کہ اداکارہ کچھ چھپا رہی ہیں۔ آپ کو بتا دیں، کترینہ کیف نے گزشتہ سال 9 دسمبر 2021 کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ راجستھان میں شاہی شادی کی تھی۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے تین سال کے افیئر کے بعد سخت سکیورٹی کے درمیان شادی کی۔ شادی کے بعد سے کترینہ کیف اپنے سسرال میں ایک اچھا وقت گزار رہی ہیں اور اپنے ان خوبصورت لمحات کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کترینہ کیف کے کام کی بات کریں تو وہ سلمان خان کے ساتھ فلم 'ٹائیگر 3' میں نظر آنے والی ہیں۔ وہیں اداکارہ فلم 'میری کرسمس' کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Ranbir-Alia Wedding Postponed: کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی ملتوی ہونے والی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.