حیدرآباد: اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' کے تیسرے پارٹ کے حوالے سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ فلم کے بارے میں کچھ عرصے سے بہت سی خبریں سامنے آرہی تھیں لیکن اس فلم سے متعلق نئی جانکاری کارتک آرین کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگی۔ اب اس فلم میں کارتک آرین بھی نظر آئیں گے۔ فلم سے وابستہ ایک ادکار نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کی ہے۔Kartik AAryan in Hera Pheri3
11 نومبر کو ایک مداح نے ٹوئٹر پر پریش راول سے پوچھا کہ 'پریش راول صاحب، کیا یہ سچ ہے کہ کارتک آرین ہیرا پھیری 3 میں کام کر رہے ہیں؟ تو صارف کے اس سوال پر پریش راول نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا، 'ہاں یہ سچ ہے'۔ ویسے تو کافی عرصے سے کارتک آرین کو فلم 'ہیرا پھیری 3' سے جوڑنے کی باتیں چل رہی تھیں۔ اب پریش راول کی اس تصدیق کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔
-
Yes it’s true . https://t.co/JtdI4Yp2nb
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) November 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Yes it’s true . https://t.co/JtdI4Yp2nb
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) November 11, 2022Yes it’s true . https://t.co/JtdI4Yp2nb
— Paresh Rawal (@SirPareshRawal) November 11, 2022
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل کارتک آرین اکشے کمار اور پریش راول کی فلم 'بھول بھولیا' کے دوسرے حصے میں نظر آئے تھے۔ 'بھول بھولیا-2' نے باکس آفس پر کامیابی کی نئی بلندیاں چھوئیں۔ فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ کارتک کی فین فالوونگ اور اداکاری کو دیکھ کر انہیں بالی ووڈ میں کافی فلمیں مل رہی ہیں۔ 'ہیرا پھیری 3' کے علاوہ کارتک 'فریڈی'، 'ستیہ پریم کی کتھا' اور 'شہزادہ' میں نظر آنے والے ہیں۔
نیرج وورا فلم 'ہیرا پھیری 3' کی ہدایت کاری کریں گے۔ کچھ عرصہ قبل فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے 'ہیرا پھیری 3' کو گرین سگنل دیا تھا۔ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی مشہور کامیڈی فلم ایک بار پھر شائقین کو ہنسانے آرہی ہے، جس میں کارتک آرین بھی شامل ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سارہ اور اننیا کے بعد کارتک آرین اب ریتک روشن کی کزن کے ساتھ رشتے میں