ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan's birthday : کارتک آرین کے والدین نے ان کے لیے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کا اہتمام کیا، دیکھیں تصاویر - کارتک آرین کی والدین نے سرپرائز برتھ ڈے دیا

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین آج اپنی 32 ویں سالگری کا جشن منارہے ہیں۔ منگل کے روز اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے ملنے والی 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ Kartik Aaryan's birthday

کارتک آرین کے والدین نے ان کے لیے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 10:35 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے منگل کے روز اپنے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کچھ تصویریں شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے ' ہر جنم میں آپ کی کوکی بن کر ہی پیدا ہونا چاہوں گا، ممی پاپا، کٹوری اور کک اتنا پیارا برتھ ڈے سرپرائز دینے کے لیے آپ کا شکریہ'۔ کارتک کے والدین نے ان کے لیے ایک سرپرائز برتھ پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔Kartik Aaryan's birthday

پہلی تصویر میں کارتک کو اپنے پیارے چھوٹے پالتو کتے کٹوری کے ساتھ ایک صوفے پر بیٹھے ہوئے اور چاکلیٹ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کارتک آرین کے والدین نے ان کے لیے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کا اہتمام کیا
کارتک آرین کے والدین نے ان کے لیے 'سرپرائز برتھ ڈے پارٹی' کا اہتمام کیا

اگلی تصویر میں 'دھماکہ' اداکار کو اپنے والدین اور کتے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارتک کے اس دلکش تصاویر کے منظر عام پر آنے کے فورا بعد ہی مداحوں نے اس پوسٹ پر خوب سارے تبصرے کیے اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکار آیوشمان کھرانہ نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو کے اے'۔ اداکارہ کریتی سینن نے لکھا کہ 'بنٹو سالگرہ کی بہت مبارکباد، میرے پاس تمہارے لیے بہترین تحفہ ہے۔۔ دیکھتے رہیں'۔ وہیں ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں نصیب ہوں'۔ واضح رہے کہ کارتک 22 نومبر کو 32 سال کے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کارتک فی الحال کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنی آئندہ میوزیکل رومانٹک فلم 'ستیہ پریم کتھا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سمیر ودھوانس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ پروڈیوسر ایکتا کپور کی اگلی رومانوی تھرلر فلم 'فریڈی' میں الایا ایف کے ساتھ نظر آئیں گے، جو مکمل طور پر ریلیز ہونے کے تیار ہے۔ یہ فلم خصوصی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد ان کے پاس روہت دھون کی فلم شہزادہ اور انوراگ باسو کی فلم 'عاشقی 3' بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.