ETV Bharat / entertainment

Karthik Aaryan with Rashmika: کارتک آرین کی 'پارٹنر' بنی رشمیکا مندانا، دیکھیں دونوں کی یہ خوبصورت تصویر - کارتک اور رشمیکا مندانا

اداکار کارتک آرین کی ساؤتھ کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر سامنے آئی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے رشمیکا کو اپنا پارٹنر بتایا ہے۔Karthik Aaryan with Rashmika

کارتک آرین کی 'پارٹنر' بنی رشمیکا مندانا، دیکھیں دونوں کی یہ خوبصورت تصویر

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 1:05 PM IST

حیدرآباد: 'بھول بھولیا-2' کی کامیابی کے بعد کارتک آرین کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں۔ اداکار کو ایک بعد ایک فلمیں مل رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں کئی اشتہارات میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ اب کارتک کی ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے رشمیکا کو اپنا پارٹنر بتایا ہے۔Karthik Aaryan with Rashmika

کارتک آریان نے جمعرات کو رشمیکا مندانا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کارتک آرین نے لکھا ہے کہ ' ملئیے میرے واؤ پارٹنر سے'۔

اب کارتک اور رشمیکا کی یہ تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ تجسس پیدا ہوگئی ہے کہ کیا یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم کرنے والے ہیں۔اگر یہ تصویر دیکھ کر آپ کی بے چینی بھی بڑھ گئی ہے تو چلئیے ہم آپ کو اس تصویر کے پیچھے کا راز بتاتے ہیں۔ اس تصویر میں کارتک کافی رنگ کے کوٹ پینٹ اور رشمیکا ہلکے گلابی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔

کیا یہ جوڑی عاشقی 3 میں نظر آئے گی؟

واضح رہے کہ حال ہی میں کارتک آرین نے اپنی آئندہ فلم 'عاشقی-3' کا اعلان کیا ہے۔ اب میکرز فلم کی لیڈ اداکارہ کو تلاش کر رہے ہیں۔ عاشقی 3 کی ہیروئن کے لیے اب تک شہناز گل، کریتی سینن اور شردھا کپور کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

لیکن اس دوران ایک اور نام ہے جو سب کی نظروں میں ہے اور وہ ہے فلم ’پشپا‘ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رشمیکا مندانا کو 'عاشقی-3' میں کارتک آرین کے مقابل کاسٹ کیا جائے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو فلم بڑی ہٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ عاشقی 3 کے لیے کارتک اور رشمیکا کی جوڑی بہترین ہے یا نہیں ؟

مزید پڑھیں:Kartik Aaryan in Aashiqui 3 عاشقی تھری میں کارتک آرین مرکزی کردار میں، انوراگ باسو کریں گے ہدایتکاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.