ETV Bharat / entertainment

Kriti Sanon Birthday: کارتک آرین نے مزاحیہ انداز میں اپنی دوست کریتی سینن کو سالگرہ کی مبارکباد دی - کارتک آرین نے کریتی کو سالگرہ مبارکباد دی

کارتک آرین جو اپنے مزاحیہ انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی فلم شہزادہ کی ساتھی اداکارہ کریتی سینن کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے لیے ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی۔ ہریانہ میں شہزادہ کی شوٹنگ میں مصروف کارتک نے انسٹاگرام پر کریتی کو سالگرہ کی پیاری مبارکباد دی۔Kriti Sanon Birthday

کارتک آرین نے مزاحیہ انداز میں اپنی دوست کریتی سینن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 11:41 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): کارتک آرین اور کریتی سینن ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔ بالی ووڈ میں اگر دوستی کی بات کی جائے تو یہ جوڑی کا نام لوگوں کی زبان پر سننے کو ملے گا۔ کریتی کی 32 ویں سالگرہ پر ان کے شہزادہ کے ساتھی اداکار نے ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام کیا ہے. Kriti Sanon Birthday

کارتک نے انسٹاگرام پر کریتی کے لیے سالگرہ کی پیاری مبارکباد دی ہے۔ اداکار فی الحال ہریانہ میں شہزادہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سیٹ سے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ صوفے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ کارتک خوشی سے کریتی کو کیک کا ایک ٹکڑا کھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کریتی مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ کارتک نے لکھا ہے کہ "ڈائیٹ نہیں تو لڑکی نے۔ صرف پوز کیا میرے لیے!! سالگرہ مبارک ہو پرم سندری۔ آپ کے شہزادہ کی طرف سے۔ وہیں کارتک کے اس مزاحیہ پوسٹ پر کریتی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' آپ کا شکریہ، پوز دینے کے بعد تمام کیک رکھنے کے لیے'۔

کریتی اور کارتک کی شہزادہ فلم کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون کررہے ہیں۔ یہ فلم ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔ پریش راول، منیشا کوئرالا، رونیت رائے اور سچن کھیڈیکر بھی شہزادہ کا حصہ ہیں۔

فلم شہزادہ سے پہلے کریتی اور کارتک فلم' لُکا چھپی' میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں، جو 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ شہزادہ کے علاوہ کارتک فریڈی اور کیپٹن انڈیا میں نظر آنے والے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم کا بھی اعلان کیا جس کی ہدایت کاری کبیر خان کریں گے اور اسے پروڈیوس ساجد ناڈیاڈوالا کریں گے۔

وہیں دوسری طرف کریتی، ورون دھون کے ساتھ فلم بھیڑیا، پربھاس اور سیف علی خان کے ساتھ آدیپورش اور ٹائیگر شراف کے ساتھ گنپتھ میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: کریتی سینن کی سالگرہ پر اداکارہ کی حسین تصویروں پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.