حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی اپنی پچھلی فلم کی باکس آفس کامیابی کوسمیر ودوان کی 'ستیہ پریم کی کتھا' کے ساتھ دوبارہ دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس رومانوی ڈرامے کی ایڈوانس بکنگ منگل سے شروع ہوئی تھی اور اب تک اس کا ردعمل مثبت رہا ہے۔ اس نے پہلے دن20 ہزار 500 کٹ فروخت کیے اور توقع ہے کہ مجموعی طور پر 30 سے 40 ہزار تک سیٹیں فروخت ہوں گی۔Satyaprem Ki Katha advance booking
ستیہ پریم کی کتھا، جس میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی مرکزی کرداروں میں ہیں، 29 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سپریا پاٹھک، راجپال یادیو، اور گجراج راؤ بھی اس فلم میں کام کر رہے ہیں، جس کے ہدایت کار سمیر ودوان ہیں اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔
ملک کے تین بڑے سنیماگھروں میں ایڈوانس ٹکٹ کی فروخت اور عید الاضحی کی چھٹیوں سے کارتک اور کیارا کی فلم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ستیہ پریم کی کتھا نے پریمیئر سے دو دن قبل شام 7 بجے تک آئنوکس، پی وی آر اور سنے پولس میں پہلے دن کے لیے تقریباً 20,000 ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ سب سے زیادہ پی وی آر سنیما میں خریدی گئی ہیں اس کے بعد آئنوکس اور سنےپولیس ہے۔
ابتدائی بکنگ کو دیکھ کر لگتا ہے ان تین سنیماگھروں سے 50 ہزار سے زائد ٹکٹ پہلے دن کے لیے فروخت ہوئی ہیں۔ توقع ہے کہ ستیہ پریم کی کتھا ریلیز کے پہلے دن تقریباً 8 کروڑ روپے کی کمائی کرسکتی ہے۔ بھول ھولیا 2 کی کامیابی کے بعد ستیہ پریم کی کتھا کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔
واضح رہے کہ کارتک آرین کی حالیہ ریلیز فلم شہزادہ شائقین کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ کیارا اڈوانی کی تھیٹر میں ریلیز ہوئی فلم جگ جگ جیو باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک کاروبار کرپائی۔
ستیہ پریم کی کتھا کے علاوہ کارتک کے پاس کبیر خان کی ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے۔ اس کے بعد وہ بھول بھولیا 3 میں کام کریں گے۔ دوسری جانب کیارا اڈوانی ایک پین انڈین فلم میں کام کریں گی۔ فلم کی ہدایت کاری ایس شنکر نے کی ہے اور جس میں وہ رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔